سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کمنٹیٹر کی حیثیت سے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں


کراچی: مائیکل کلارک پہلی بار ایچ بی ایل PSL 9 کی کمنٹری ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں ۔
غیر ملکی کمنٹیٹر کے روسٹر میں خوبصورت انداز بیاں کے مالک ایان بشپ بھی شامل ہیں۔ ان کے ساتھ ڈینی موریسن، سائمن ُڈول، پومی ایم بنگوا، مارک بوچر ، ڈومینک کارک اور مائیک ہیزمین شامل ہیں۔
سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کمنٹیٹر کی حیثیت سے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں ، وہ اسٹار کرکٹرز پر مشتمل کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد 42 سالہ مائیکل کلارک ایک فعال براڈ کاسٹر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔
پاکستانی کمنٹیٹرز میں رمیز راجہ ، وقار یونس، بازید خان، اور عامر سہیل کے ساتھ عروج ممتاز، ثنا میر اور مرینہ اقبال شامل ہیں ۔ طارق سعید اور علی یونس اس ایکشن کو اردو میں بیان کریں گے ، ایرن ہالینڈ اور زینب عباس ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے دوران پریزنٹر ہوں گی ۔
? Announcing the Announcers ?
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 12, 2024
Meet our commentators and presenters for #HBLPSL9!
Read more here ⬇️https://t.co/t13Raq6jTt #KhulKeKhel pic.twitter.com/nFe69KHL0O
ایچ بی ایل پی ایس ایل پروڈکشن اس سیزن میں بھی نشریات کے اپنے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔ ُبگی کیم سمیت کل 30 ہائی ڈیفینیشن کیمرے دنیا بھر میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے شائقین کے لیے اعلیٰ معیار کا ایکشن فراہم کریں گے۔ اسپائیڈر کیم نہ صرف ٹی وی شائقین کے لیے بہترین زاویے لائے گا بلکہ اسے مائیکروفون اور اسپیکر کی بہتری کے ساتھ بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ میچوں کے دوران فیلڈ میں کھلاڑیوں کے انٹرویوز بھی ہو سکیں۔
ڈی آر ایس ٹیکنالوجی بھی پورے ایونٹ میں دستیاب ہو گی جبکہ اسٹریمنگ کے معیار میں اضافہ کرنے کے لیے ڈرون کیمرے استعمال کیے جائیں گے۔ شائقین کو میچوں کے دوران اسکرین گرافکس میں تبدیلی نظر آئے گی جس میں آگمنٹڈ رئیلٹی گرافکس اور پلیئر ویڈیو ہیڈ شاٹس شامل ہیں۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 14 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 16 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 12 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 12 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 17 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago




