Advertisement
پاکستان

این اے 57 : چوہدری عدنان فائرنگ سے جاں بحق

چوہدری عدنان این اے 57 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Feb 13th 2024, 2:51 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
این اے 57 : چوہدری عدنان     فائرنگ سے جاں بحق

راولپنڈی کے تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں فائرنگ سے سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عدنان جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہوئے پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ریسکیو کی امدادی ٹیم نے لاش کو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام  کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

چوہدری عدنان کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کی گئی ہے، مقتول  نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے57 سے آزاد حیثیت سے حصہ لیا تھا۔

یا د رہے کہ چوہدری عدنان این اے 57 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تھے ۔ 

Advertisement