صحت

خیبر پختونخواہ میں ہیلیم فری 1.5 ایم آر آئی سسٹم کا افتتاح کردیاگیا

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے پیر کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان میں اپنی نوعیت کا واحد ہیلیم فری 1.5 ایم آر آئی سسٹم کا افتتاح کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 12 2024، 11:22 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبر پختونخواہ  میں ہیلیم فری 1.5 ایم آر آئی سسٹم کا افتتاح کردیاگیا

پشاور : نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے پیر کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان میں اپنی نوعیت کا واحد ہیلیم فری 1.5 ایم آر آئی سسٹم کا افتتاح کیا۔

وزیراعلی کو نو تنصیب شدہ 1.5 ہیلیم فری ایم آر آئی سسٹم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا واحد ایم آر آئی سسٹم ہے جس پر تقریباً 400 ملین روپے لاگت آئی ہے۔مزید بتایا گیا کہ نیا ایم آر آئی سسٹم ایک جدید ترین سسٹم ہے جو پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص اور ہسپتال میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ کے ترجمان بریگیڈیئر ریٹائرڈ سید مجتبیٰ ترمذی، چیئرمین بورڈ آف گورنرز خیبر ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عمر ایوب، بورڈ آف گورنرز کے ممبران، ڈین خیبر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب، ڈین خیبر کالج آف ڈینٹسری پروفیسر ڈاکٹر سید ناصر شاہ، ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر ظفر آفریدی، میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد ایاز خان اور ہسپتال کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس سسٹم کی تنصیب سے ہسپتال اب جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہوگئی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اس جدید ایم آر سسٹم کی تنصیب کو ہسپتال میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کی طرف ایک اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جدید سسٹم کی تنصیب سے ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجے کی جدید سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی ۔