Advertisement

ایران اور آرمینیا کا باہمی اقتصادی تعلقات کے فروغ پر مبنی 19معاہدوں کا اعلان

سمجھوتوں کے مندرجات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Feb 16th 2024, 9:42 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران اور آرمینیا کا باہمی اقتصادی تعلقات کے فروغ پر مبنی 19معاہدوں کا اعلان

تہران: ایران اور آرمینیا نے باہمی اقتصادی تعلقات کے فروغ پر مبنی 19 سمجھوتے طے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ار نا کے مطابق ملک دارالحکومت تہران میں ایران۔آرمینیا کمبائن کمیشن کی 18 ویں نشست کا انعقاد ہوا۔2 روزہ مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے نمائندوں نے 19 شعبوں میں باہمی تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔

سمجھوتوں کے مندرجات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ دستخط کے تقریب میں آرمینیا کے نائب وزیر اعظم مہر گریگوریان اور ایران کے محکمہ بجٹ و منصوبہ بندی کے سربراہ داود منظور نے بھی شرکت کی۔

 

Advertisement
Advertisement