Advertisement
علاقائی

موسیٰ خیل،تین روز سے لگی آگ ، جنگل خاکستر

آگ کے شعلے موسیٰ خیل شہر سے 18 کلومیٹر دور دیکھے جا سکتے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 17 2024، 2:44 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
موسیٰ خیل،تین روز سے لگی آگ ، جنگل   خاکستر

موسیٰ خیل: بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے جنگل میں زرغات کے پہاڑ پر لگی آگ تین روز سے بھی نہ بجھائی جا سکی۔

تفصیلات کے مطابق آگ کے شعلے موسیٰ خیل شہر سے 18 کلومیٹر دور دیکھے جا سکتے ہیں۔

آگ زیتون کے جنگلات اور جنگلات میں موجود جانوروں کو متاثر کر رہی ہے۔ شہر کے مکینوں کا کہنا ہے کہ تین روز سے آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

مقامی لوگوں نے مزید کہا کہ فائر بریگیڈیئر کی انتظامیہ پچھلے تین دنوں سے آگ بجھانے میں ناکام ہے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے جمعرات سے ہنگامی بنیادوں پر آگ بجھانے کی ہدایت کی تھی۔

Advertisement