لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہونگے


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ہفتے کو رات 8 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔
سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ لاہور اور اسلام آباد کی ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز پنڈال پہنچیں گے۔
اسٹیڈیم اور گردونواح میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، آج کے میچ کی سیکیورٹی کے لیے 900 سے زائد سیکیورٹی اہلکار قذافی اسٹیڈیم میں تعینات کیے گئے ہیں۔
میچ سے قبل ٹورنامنٹ کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا جس میں ملک کے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جب کہ شائقین کے لیے آتش بازی اور لیزر شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب شام 6:30 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی۔ شائقین کرکٹ کی انٹری دوپہر 3:30 بجے شروع ہوگی۔ افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری پرفارم کریں گے۔

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 14 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 17 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 17 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 16 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 10 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 11 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 13 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 16 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 13 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 17 گھنٹے قبل









