فی الحال یہ تصدیق نہیں کر سکتے کہ امریکی حکام نے ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لیا ہے یا نہیں


تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے قانونی مشیر محمد دھقان نے کہا ہے کہ اگر ایران کے بحری جہاز روکے گئے تو ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔
برطانوی خبر رساں روئٹرز کے مطابق ایرانی صدر کے قانونی مشیر محمد دھقان نے امریکی محکمہ قانون کے بیان کے جواب میں کہا کہ ایرانی جہاز کو اگر تحویل میں لیا گیا تو ہم اپنا ردعمل ظاہر کریں گے اور اس حوالے سے قانونی راستہ بند نہیں ہے۔ انہوں نےکہا کہ وہ فی الحال یہ تصدیق نہیں کر سکتے کہ امریکی حکام نے ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لیا ہے یا نہیں۔
گذشتہ برس سے بحیرہ احمر میں عالمی نقل و حرکت تعطل کا شکار ہے کیوں کہ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجو اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع میں فلسطینی گروہ حماس کی حمایت میں بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کی عدالتوں کی جانب سے دیے گئے فیصلے پاسداران انقلاب کی جانب سے دوسرے ممالک کے ٹینکروں کو قبضے میں لینے کی بنیاد بنتے رہے ہیں۔

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 9 گھنٹے قبل

توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں سماعت ایک بار پھر ملتوی
- 2 گھنٹے قبل

سوڈا ن : فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 46افراد جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل
این ٹی ڈی سی نے اہم سنگ میل حاصل کر لیا، نئے کنٹرول روم اور سکاڈا سسٹم کا افتتاح
- 8 گھنٹے قبل

ابراہیم زدران چیمپینز ٹرافی میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
- 8 گھنٹے قبل

حماس کا اسرائیلی تجاویز ماننے سے انکار ، مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ مقدمات کے جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل
- 2 گھنٹے قبل

ابوظہبی کے ولی عہدکل پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورہ ازبکستان مکمل کرکے تاشقند سے اسلام آباد روانہ
- 5 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں "فلسطین تھا اور رہے گا" کے عنوان سے تصویری نمائش کا افتتاح
- 2 گھنٹے قبل

رمضان المبارک میں گیس کی فراہمی اور بندش کا شیڈول جاری
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا زراعت میں بہتری اور ترقی کیلئے اہم فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل