داخلے کے دوران چینی شہریوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کرتے ہوئے ان کے مکمل وقار کو یقینی بنایا جائے


بیجنگ: چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکا میں داخل ہونے والے چینی طلبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنا بند کرے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے پبلک سکیورٹی کے وزیروانگ شیائو ہانگ نے گزشتہ روز امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی سیکرٹری الیجیندرو مایورکاس سے ویانا میں ملاقات کے دوران کہا کہ امریکا کو بغیر کسی ظاہری وجہ کے چینی طلبہ کو ہراساں کرنا اور ان کی جانچ کرنا بند کرنا چاہیے۔
انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ داخلے کے دوران چینی شہریوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کرتے ہوئے ان کے مکمل وقار کو یقینی بنائے۔
انہوں نے امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی سیکرٹری پر چین کو منشیات کی نقل و حمل یا پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی فیصلے کو درست کرنے پر بھی زور دیا۔ چین نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ درست سفری دستاویزات کے حامل چینی شہریوں کو امریکی ہوائی اڈوں پر جارحانہ پوچھ گچھ اور ملک بدری کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
گزشتہ ماہ امریکا میں چینی سفارت خانے نے چینی مسافروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ دارالحکومت کے ڈلس ہوائی اڈے پر نہ جائیں۔امریکی ریڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے پبلک سکیورٹی کے وزیروانگ شیائو ہانگ اورامریکی ہوم لینڈ سکیورٹی سیکرٹری الیجیندرو مایورکاس نے پیشگی کیمیائی مادوں کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے درکار اقدامات پر تعمیری بات چیت کی۔

یو اے ای میں قومی دن کی مناسبت سے 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

کانگو میں 2 مختلف کشتی حادثات کے نتیجے میں 193 افراد جاں بحق
- 27 منٹ قبل

گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،سینکڑوں بستیاں زیر آب
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل

گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ، سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، سب سے بڑے حریف آج ایک بار پھر آمنے سامنے
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ لگ گیا
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، مختلف حادثات میں 104شہری جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل
نیگلیریا وائرس کا قہر جاری، کراچی میں ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
- 15 گھنٹے قبل

فتنہ الخوارج کے درمیان پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل