Advertisement
ٹیکنالوجی

پاکستان میں موبائل فونز کی درآمد میں 138 فیصد اضافہ ہوا ہے

صرف جنوری 2024 میں 54.64 ارب روپے کے موبائل فون درآمد کیے گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 19 2024، 9:08 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں موبائل فونز کی درآمد میں 138 فیصد اضافہ ہوا ہے

اسلام آباد: موبائل فونز کی درآمدات میں سال بہ سال کی بنیاد پر 138 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال موبائل فونز کی درآمد میں 138 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے جنوری تک 281.83 ارب روپے کی درآمدات کی گئیں۔

بتایا جاتا ہے کہ موبائل فونز کی درآمد پر 987.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔ پچھلے سال اسی عرصے میں 41.48 ملین ڈالر کے فون درآمد کیے گئے تھے۔

صرف جنوری 2024 میں 54.64 ارب روپے کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔ جنوری میں فونز کی درآمدات میں 275 فیصد اضافہ ہوا، حجم 19.49 ملین ڈالر تھا۔

دوسری جانب مشینری کی درآمد میں مجموعی طور پر 16.61 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی سے جنوری تک 4.35 بلین ڈالر کی مشینری درآمد کی گئی۔ زراعت، دفتری، الیکٹریکل اور ٹیلی کام مشینری کی درآمد میں اضافہ ہوا جبکہ بجلی کی پیداوار، ٹیکسٹائل اور تعمیراتی مشینری میں کمی ہوئی۔

Advertisement