جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

برطانیہ کا سکولوں میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کا اعلان

انفرادی طور پر پابندی عائد کرنے والے سکولوں میں تعلیمی معیار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

برطانیہ کا سکولوں میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لندن: برطانیہ نے سکولوں میں طالب علموں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹی آر ٹی کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے 97 فیصد بچوں کے پاس ذاتی موبائل فون ہیں اور بتایا گیا کہ انفرادی طور پر پابندی عائد کرنے والے سکولوں میں تعلیمی معیار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

بیان میں یہ یاد دلایا گیا کہ اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے بھی سکولوں میں موبائل فونز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہےجو سائبر بدمعاشی اور کلاسوں میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں، اور یہ کہ فون نہ لانے کے طریقے اسکول میں یا ان کو اسکول کے داخلی راستوں پر بند بکسوں، الماریوں یا سیفوں میں پہنچانا لاگو کیا جائے گا۔

بیان میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کرنے والے اسکول کے حاصل کردہ نتائج بھی شامل تھے۔ بتایا گیا کہ بے نامی سکول میں تعلیمی کلچر بہتر ہوا ہے، طلباء زیادہ پرامن اور آرام دہ ماحول میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، اور ملازمین تعلیم پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

 

 
 
 

علاقائی

سیالکوٹ : صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی

صدر مملکت کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی آفس این اے 72 میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ : صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی

ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی اور جیالوں نے کیک کاٹا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما چوہدری محمد عارف نے جیالوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں اپنے مرکزی آفس رنگ پور جٹاں میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا اور ان کیلئے صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعائیں مانگی گئیں۔

صدر مملکت کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی آفس این اے 72 میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کام کرنے والی پاکستانی بلائنڈ ایسوسی ایشن کے لئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔

بصارت سے محروم افراد کی تنظیم کے ایک وفد سے آج کراچی میں گفتگوم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کراچی اور لاڑکانہ میں بصارت سے محروم افراد کو سکول تک پہنچانے اور واپس لانے کے لئے گاڑیاں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بصارت سے محروم افراد کو خصوصی کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے نادرا سے بھی بات کریں گے۔

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک میں نئے الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں، حافظ نعیم

حافظ نعیم نے کہا کہ ایسی صورت میں جب فارم 45 جیسے شواہد موجود ہیں نئے انتخابات کی بات کرنے والا چاہیے وہ ن لیگ کا ہو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں نئے الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں، حافظ نعیم

راولپنڈی: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں اور یہ مطالبہ کرنے والا کسی کا ایجنٹ تو ہوسکتا ہے مگر ملک سے وفادار نہیں ہوسکتا۔


راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ ملک میں فارم 47 والوں کو مسلط کردیا گیا ہے جس کے باعث حالات بہت خراب ہیں، بجلی کے بلوں کی وجہ سے آج بھائی بھائی کو قتل کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے انتخابات کی بات ہورہی ہے مگر ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جب فارم 45 موجود ہیں تو اس کے مطابق جس کو مینڈیٹ ملا اُسے حکومت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت فارم جب فارم 45 موجود ہیں تو اُس بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور جسے مینڈیٹ عوام نے دیا اُسے حکومت دی جائے اور فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ لوگوں کو ہٹایا جائے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ایسی صورت میں جب فارم 45 جیسے شواہد موجود ہیں نئے انتخابات کی بات کرنے والا چاہیے وہ ن لیگ کا ہو، پی پی کا یا پھر پی ٹی آئی وہ ایجنٹ ہوسکتا ہے اور ملک سے وفادار نہیں ہوسکتا کیونکہ نئے الیکشن میں پھر سے بندر بانٹ ہوگی اور پھر شور مچانے والے بھی اپنا شیئر مانگیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll