غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے جی 20 ممالک غزہ کی پٹی میں جنگ کو ختم کرنے کے لیے ممکنہ اقدامات کرے، شہزادہ فیصل بن فرحان
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےبرازیل میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ میں پیش رفت اور بحران کے حل کےلیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ نےبرازیلی ریاست ریو ڈی جنیرو میں جی 20 اجلاس کے موقع پر کہا کہ جی 20 ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ میں ہونے والی تباہی کے خاتمے کےلیے فیصلہ کن کارروائی کریں
سعودی وزیر خارجہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے برازیل کے وزیر برائے امور خارجہ مورو وئرا کو اس سال جی 20 اجلاس کی میزبانی کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عالمی تنازعات کے بڑھتے ہوئے خطرات اور پھیلاؤ کے نتیجے میں بین الاقوامی تعاون، کمزور ساکھ اور کثیرالجہتی فریم ورک پر اعتماد پر دباؤ پڑا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ G20 پر غزہ کی پٹی میں ہونے والی تباہی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے تاکہ علاقائی امن و خوشحالی کے ساتھ ساتھ عالمی معاشی استحکام کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرکے عالمی معاشی استحکام قائم کیا جا سکے۔
بن فرحان نے غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے جی 20 ممالک سے غزہ کی پٹی میں جنگ کو ختم کرنے کے لیے ممکنہ اقدامات کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کا واحد قابل اعتماد راستہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔
جس سے علاقائی امن و خوشحالی کے ساتھ عالمی اقتصادی استحکام کو بھی فوری خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظالم کی مذمت کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم کی مراکش کشتی حادثہ متاثرین کی بھرپور اور بروقت مدد کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب
- 11 گھنٹے قبل
نائیجیریا : آئل ٹینکر الٹنے کے بعد دھماکے ،پیٹرول حاصل کرنیوالے 70 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے پر آج سے عمل درآمدشروع
- 2 گھنٹے قبل
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے لاپتہ بچے صارم کی لاش مل گئی
- 11 گھنٹے قبل
ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز،پاکستانی ٹیم 157 رنز پرآؤٹ ، ویسٹ انڈیز 251 رنز کا ہدف
- 13 منٹ قبل
بانی پی ٹی آئی کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ پر سزا نہیں ہوئی، بیرسٹر سیف
- 15 منٹ قبل
جنوبی کوریا کے معطل صدر کی حراست میں توسیع پر حامیوں کا عدالت پر دھاوا
- 3 گھنٹے قبل
عافیہ صدیقی نے صدر جوبائیڈن سے معافی کی اپیل ، برطانوی میڈیا کا دعویٰ
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی شدت میں اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے حوالے
- 13 گھنٹے قبل
پولیس کی رحیم یار خان میں کارروائی،متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث ڈاکو ہلاک
- 19 منٹ قبل