دھونس اور دھاندلی سے بننے والی حکومتیں زیادہ دیر نہیں چلتیں، رہنما پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارے لوگوں کو لالچ دے کر حکومت بنائی جارہی ہے، دھونس اور دھاندلی سے بننے والی حکومتیں زیادہ دیر نہیں چلتیں۔ اس ملک کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں، بہت ہوگیا، فیصلے بند کمروں میں نہیں ہو سکتے، ہم پورا کیس تیار کر رہے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصرنے کہا کہ میں ملاقات کے لیے آیا تھا لیکن جیل انتظامیہ نے اجازت نہیں دی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود ملاقات کرنے نہیں دی، اگر عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو دوبارہ عدالت جاؤں گا، اس وقت جو کچھ ہورہا ہے ہم نے عمران خان سے مشاورت کرنی ہے، بہت بڑی پیش رفت ہو رہی ہے۔
سابق اسپیکر اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک پاپولر لیڈر ہے، پاکستانی عوام نے عمران خان کو بہت بڑا مینڈیٹ دیا ہے۔ لیکن ہمارے لوگوں کو لالچ دے کر وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائی جا رہی ہے۔ یہ بند کمروں میں فیصلے نہیں ہوسکتے ہیں۔ اس حوالے سے ہم پورا کیس تیار کررہے ہیں۔
انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اگر شہریوں کے حقوق کے لیے سپریم کورٹ کھڑا نہیں ہوگا تو بہت برا ہوگا، یہ ٹائم ہے ایکشن لیا جائے اور کمشنر نے جو الزامات لگائے ہیں اس کی تحقیقات ہوں، ہم چاہتے ہیں ملک میں امن ہو اور توقع کرتے ہیں کہ بیرونی دنیا نہیں بلکہ عدالت اس پر ایکشن لے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں جو آئین شکنی ہورہی ہے اس کا پوری طرح سے نوٹس لیا جائے، بیرونی دنیا نہیں بلکہ عدالت اس پر ایکشن لے۔ ہمارے مختلف الائنس ہونے جارہے ہیں، بذات خود بلوچستان اور سندھ جاؤں گا، تحریک لبیک سے بھی ملاقات کروں گا۔ یہ فیصلے بند کمروں میں نہیں ہوسکتے۔ ہم چاہتے ہیں ملک میں امن امان کی صورت حال قائم ہو۔
برطانیہ میں گرومنگ گینگ اسیکنڈلز اور وہاں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی مشکلات
- 4 گھنٹے قبل
کشمیر میں خصوصی افراد کیلئے پہلا فری لانسنگ مرکز قائم
- 3 گھنٹے قبل
پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی، فلسطینی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے
- 2 گھنٹے قبل
امریکی صدر جوبائیڈن نےسزایافتہ 5 افراد کو معافی دےدی
- 3 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی : اسرائیلی وزرا نے استعفے دینا شروع کر دیے
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان کا ناروے پناہ گزین کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگلینڈ سے اظہار تشکر
- ایک گھنٹہ قبل
پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات میں ملکی مفاد کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،نوازشریف
- 3 گھنٹے قبل
ژوب سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اعلی قیادت کا خراج تحسین
- ایک گھنٹہ قبل
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی
- 4 گھنٹے قبل
نو منتخب امریکی صدر کی حلف برداری کب اور کہاں ہو گی؟
- 3 گھنٹے قبل
ٹک ٹاک نے طالبعلم کی جان لے لی
- 2 گھنٹے قبل