یورپین یونین کا اپنا ایک چارٹرڈ ہے کہ کوئی قرضہ تب ہی ملے گا جب گڈ گورننس ہو گی، بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آج آئی ایم ایف کو خط جاری کیا جائے گا۔ پوری دنیا نے دیکھا کہ کیسے لوگوں کا مینڈیٹ رات کے اندھیرے میں چوری کیا گیا
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آج آئی ایم ایف کو خط جاری کیا جائے گا، یورپین یونین کا اپنا ایک چارٹرڈ ہے، جو یہ ہے کہ کوئی قرضہ تب ہی ملے گا جب گڈ گورننس ہو، جس ملک میں گڈ گورننس نہ ہو ترقی یافتہ ممالک اس ملک میں کام نہیں کرتے، پوری دنیا نے دیکھا کہ کیسے لوگوں کا مینڈیٹ رات کے اندھیرے میں چوری کیا گیا، ہمارے جیتے ہوئے امیدواروں کو ہرایا گیا اور ہارے ہوئے لوگوں کو جتوایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن شفاف نہیں ہوئے کوئی بھی ادارہ جو دیکھتا ہے عوام کا حق لوٹا گیا وہاں اس ملک کو وہ قرض نہیں دے سکتا اور وہ حکومت جس کے پیچھے عوام کا اعتماد نہ ہو وہ قرض واپس کرنے یا ملکی ترقی میں کردار ادا نہیں کر پائے گی، عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط جائے گا اس میں ہم کہیں گے کہ آئی ایم ایف نے کوئی بات چیت کرنی ہے تو یہ کنڈیشن واضح کی جائیں کہ دھاندلی پر ایک آزاد آڈٹ ٹیم بنے جو فیصلہ کرے جہاں دھاندلی ہوئی وہاں جیتے گئے امیدواروں کا نوٹفیکیشن کیا جائے۔
اگر الیکشن شفاف نہیں ہوئے کوئی بھی ادارہ جو دیکھتا ہے عوام کا حق لوٹا گیا وہاں اس ملک کو وہ قرض نہیں دے سکتا اور وہ حکومت جس کے پیچھے عوام کا اعتماد نہ ہو وہ قرض واپس کرنے یا ملکی ترقی میں کردار ادا نہیں کر پائے گی - ہمارا جو عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط جائے گا اس میں… pic.twitter.com/EsRdRaebn9
— PTI (@PTIofficial) February 22, 2024
ان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک جب یہ دیکھتا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ چوری ہوا تو اس کو قرض نہیں دیا جاتا، اگر آئی ایم ایف نے بات کرنی ہے کہ رگنگ ہوئی تو ان حلقوں کا فوری آڈٹ ہونا چاہئے ، الیکشن انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات سپریم کورٹ میں کی جائے۔
بیرسٹر گوہر نےمزید کہا کہ ہمارے لیڈرز کے پاس عدالتی احکامات موجود تھے لیکن ملاقات کا موقع نہیں دیا گیا، اسپیکر اور دیگر عہدوں کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔ بشریٰ بی بی کے خلاف جو کیسز بنائے گئے وہ بانی پی ٹی آئی کردار کشی کرنے کے لیے بنائے گئے، بشریٰ بی بی کی جان کو بنی گالہ میں خطرہ ہے، قانونی کے مطابق میاں بیوی میں ملاقات ہونی ضروری ہے، وکلاء کی ٹیم کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کل عدالت میں درخواست دائر کی جائے۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کا حصہ بنے گی اور آگے بڑھے گی۔ ہمیں آج بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، عدالتی فیصلوں کو ساری دنیا نے دیکھا ہے، بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ہونا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔
انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن کے پاس حق حکمرانی نہیں ہے وہ غاصب کے طور پر کرسیوں پر بیٹھے گے، یہ لوگ اگر بازار جائیں، نماز کے لیے جائیں یا کسی بھی جگی جائیں لوگ ان کو چور اعظم کہیں گے۔
یرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین شپ کیلئے ہمارے امیدوار بیرسٹر علی ظفر ہوں گے، عمر ایوب پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کے امیدوار ہوں گے۔
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 8 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- 9 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 8 hours ago

پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ مزید کارروائی نہیں ہوگی ، نریندر مودی
- an hour ago

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 7 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 8 hours ago

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 8 hours ago

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- 9 hours ago

جنرل عاصم منیر کی سی ایم ایچ آمد،معرکہ حق کےزخمیوں کی عیادت
- 3 hours ago
پی ایس ایل 10: بقیہ میچز 17 مئی سے شروع کروانے کا فیصلہ
- 3 hours ago

وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہداکیلئےپیکیج کا اعلان
- 3 hours ago

قومی اسمبلی سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور
- 4 hours ago