Advertisement
تفریح

معروف سرائیکی گلوکار ذیشان روکھڑی گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نے گلوکار کو وزیر آباد میں بغیر اجازت تقریب منعقد کرنے پر گرفتار کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Feb 22nd 2024, 10:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
معروف سرائیکی گلوکار ذیشان روکھڑی  گرفتار

معروف سرائیکی گلوکار ذیشان روکھڑی کو گوجرنوالہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

گلوکار کو پولیس نے وزیر آباد میں بغیر اجازت تقریب منعقد کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

ذیشان روکھڑی مہندی کی تقریب میں گلوکاری کا مظاہرہ کر رہے تھے، تاہم لاؤڈ سسٹم لگانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

ذیشان روکھڑی پر 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں بغیر اجازت پروگرام کرنے، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب مقدمے میں تقریب میں شامل مزید 12 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

بعد ازاں معروف گلوکار ذیشان روکھڑی کو علاقہ مجسٹریٹ وزیرآباد کی عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں مجسٹریٹ بلال افتخار نے پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض گلوکار ذیشان روکھڑی کی ضمانت منظور کر لی۔

Advertisement