جی این این سوشل

پاکستان

سائفر اور توشہ خانہ کیسز ، بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل دوبارہ دائر

بشریٰ بی بی نے بھی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سائفر اور توشہ خانہ کیسز ، بانی پی ٹی آئی کی  سزا کے خلاف اپیل دوبارہ دائر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سائفر اور توشہ خانہ کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سزا کے خلاف اپیل دوبارہ دائر کر دیں۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواستیں بھی دائر کیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا کا فیصلہ معطل کیا جائے، جب تک مرکزی اپیل پر فیصلہ نہیں ہو جاتا سزا معطل کی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اپیلوں پر اعتراضات عائد کیے تھے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء نے اعتراضات دور کرنے کیلئے اپیلیں واپس لی تھیں۔

جرم

 ایف آئی اے کی جانب سے پاور ڈویژن کے سنگین الزامات مسترد

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات ایف آئی اے افسران کی دیانت داری اور کارکردگی کے معاملے پر ایف آئی اے کا سیکریٹری پاور ڈویژن کو لکھا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ایف آئی اے کی جانب سے  پاور ڈویژن کے سنگین الزامات  مسترد

 ایف آئی اے نے پاور ڈویژن کے سنگین الزامات کو مسترد کردیا ۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات ایف آئی اے افسران کی دیانت داری اور کارکردگی کے معاملے پر ایف آئی اے کا سیکریٹری پاور ڈویژن کو خط لکھا گیا ۔ 
  پاور ڈویژن کے لکھے گئے خط پر ایف آئی اے نےتشویش کا اظہارکیا، پاور ڈویژن نے بجلی چوری اور کرپشن روکنے کیلئے تعینات ایف آئی اے افسران پر سنگین الزامات عائد کئے تھے ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کسی ایف آئی اے افسر سے متعلق شکایت ہے تو نام کے ساتھ واضح کیا جائے، ایف آئی اے نے بجلی چوری اور کرپشن کیخلاف 185 مقدمات درج کئے، ایف آئی اے نے کرپشن میں ملوث 85 اہلکاروں کو گرفتار،67 کروڑ کی ریکوری کی۔
 سیکریٹری پاور ڈویژن ایف آئی اے افسران پر لگنے والے سنگین الزامات کا جائزہ لے،جن افسران کیخلاف شکایت ہے تو نام بتائیں کارروائی کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی عرب اور سوڈان کے قریب بحیرہ احمر میں زلزلے کے جھٹکے

اس کے بعد اسی شہر سے تقریبا 174 کلومیٹر شمال مشرق میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب اور سوڈان کے قریب بحیرہ احمر میں زلزلے کے جھٹکے

سعودی عرب اور سوڈان کے قریب بحیرہ احمر میں 2 زلزلے کے 2  جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
پہلا زلزلہ 4.7 شدت کا تھا جس کے بعد 4.2 شدت کا زلزلہ آیا۔

پہلا زلزلہ 4.7 شدت کا تھا جس کے بعد 4.2 شدت کا زلزلہ آیا، پہلا زلزلہ سوڈان کے شہر توکر سے 197 کلومیٹر شمال مشرق میں 4.7 شدت کا تھا۔

اس کے بعد اسی شہر سے تقریبا 174 کلومیٹر شمال مشرق میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سعودی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ ان کے زلزلے کی نگرانی کرنے والے اداروں نے بحیرہ احمر کے وسط میں مکہ مکرمہ کے علاقے میں اللیتھ گورنریٹ سے 161 کلومیٹر مغرب میں 4.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اس وقت دنیا کی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار ہے،چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین علاقائی ڈھانچے میں آسیان کی مرکزیت کی حمایت جاری رکھنے اور 10+3 میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرنے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اس وقت دنیا کی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار ہے،چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے وینٹیانے میں آسیان، چین، جاپان اور جنوبی کوریا (10+3) وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ 10+3 تعاون منصوبہ بندی کو مسلسل فروغ دیا گیا ہے، علاقائی اقتصادی انضمام میں پیش رفت جاری ہے، مالی اور غذائی تحفظ کا تعاون گہرا ہوتا جا رہا ہے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون میں توسیع جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار ہے، جغرافیائی سیاسی صورتحال پیچیدہ ہے، مستحکم ترقی کا مطالبہ مضبوط ہوا ہے اور چیلنجز سے نمٹنے کی فوری ضرورت ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین علاقائی ڈھانچے میں آسیان کی مرکزیت کی حمایت جاری رکھنے اور 10+3 میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرنے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll