جی این این سوشل

علاقائی

سندھ اسمبلی میں نومنتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے

وزارت داخلہ سندھ نے کراچی کے ریڈزون میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ اسمبلی میں نومنتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: سندھ اسمبلی میں نومنتخب ارکان آج (ہفتہ) صبح 11 بجے حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)، جماعت اسلامی (جے آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے تقریب حلف برداری کے دوران سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔

وزارت داخلہ سندھ نے کراچی کے ریڈزون میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔ نگراں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث جلوس، ہڑتالیں ممنوع ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی اقدام کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے پیش آئیں گے۔ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں پولیس فورس کو ریڈ زون میں تعینات کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ مراد علی شاہ سندھ کے وزیراعلیٰ ہوں گے اور اسپیکر سید اویس شاہ ہوں گے۔

پاکستان

شیر افضل مروت کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں کچھ دنوں کے لیے قرنطینہ میں چلا گیا ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیر افضل مروت کا کرونا ٹیسٹ  مثبت آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

شیر افضل مروت نے تمام پارٹی رہنماؤں کو کورونا ٹیسٹ سے متعلق آگاہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں کچھ دنوں کے لیے قرنطینہ میں چلا گیا ہوں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ سب سے درخواست ہے کہ میری جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وبائی مرض کوویڈ اب کم مہلک ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

اسرائیل سے مواصلاتی آلات کے دھماکوں کا بدلہ لیں گے ، سربرا ہ حزب اللہ

حزب اللہ سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، مربوط حملے کرکے تمام پابندیوں اور سرخ لکیروں کو عبور کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل سے مواصلاتی آلات کے دھماکوں کا بدلہ لیں گے ، سربرا ہ حزب اللہ

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے اسرائیل سے مواصلاتی آلات کے دھماکوں کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔

لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکوں کے بعد حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے مواصلاتی آلات کے ذریعے دھماکوں کا بدلہ لیا جائے گا، حزب اللہ ایسے دھماکوں سے کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوگی، ہم گھٹنے نہیں ٹیکیں گے بلکہ بہادری سے دشمن سے لڑیں گے۔

حزب اللہ سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، مربوط حملے کرکے تمام پابندیوں اور سرخ لکیروں کو عبور کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو دھماکوں کی تحقیقات کررہی ہیں، اسرائیل ہزاروں افراد کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، دو دنوں میں ہزاروں لوگوں کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی، اسرائیل کی جانب سے لبنانی عوام کے خلاف اعلان جنگ کردیا گیا ہے۔

حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیل نے حملے اسپتالوں، بازاروں، گھروں پر کیے جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سکھ رہنما کے قتل کی سازش، بھارتی مشیر قومی سلامتی کی امریکی عدالت طلبی

خالصتان کو فروغ دینے اور ریفرنڈم منعقد کرنے کی کوششوں کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے،گرپتونت سنگھ پنوں 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکھ رہنما کے قتل کی سازش، بھارتی مشیر قومی سلامتی کی امریکی عدالت طلبی

امریکی عدالت نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے پربھارتی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کو امریکی عدالت نے طلب کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش عین وقت پر پکڑی گئی تھی جس کے تانے بانے بھارتی حکومت اور را سے ملے تھے۔

انتہا پسند مودی نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘ کے ذریعے خطے اور دنیا کے دوسرے ممالک میں دہشت گرد کارروائیوں کے ذریعے بدامنی پھیلانے کی مذموم کوششیں کی، ان دہشت گردانہ کاروائیوں میں بھارتی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کا اہم کردار رہا۔

گرپتونت سنگھ نے اس کےقتل کی سازش کے حوالے سے بھارتی حکومت اور را کے سربراہ کیخلاف امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا،امریکی عدالت نے گر پتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کو طلب کرلیا۔

اپنے وکلا کے ذریعے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ نے اپنے قتل کی سازش میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کےٹھوس شواہد فراہم کیے تھے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ خالصتان کو فروغ دینے اور ریفرنڈم منعقد کرنے کی کوششوں کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ قتل کی سازش ان لوگوں کے خلاف کی گئی جو حق خودارادیت کی وکالت کرتے ہیں۔ گروپتونت سنگھ پنوں نے کہا وہ لوگ جو مودی سرکار کی جانب سے کی جانے والی  زیادتیاں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں انکی آواز کو دبا دیا جاتا ہے۔ 

 گروپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے لیے عالمی خالصتان ریفرنڈم ووٹنگ کا انعقاد کرتا رہوں گا اور اگر آزادی کی قیمت موت ہے تو میں اس کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll