Advertisement
پاکستان

قومی اسمبلی کے 9منتخب اراکین کی رجسٹریشن کا عمل شروع

ا سپیکر قومی اسمبلی نے 9 منتخب اراکین کو افتتاحی اجلاس سے قبل اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کا کہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Feb 27th 2024, 12:09 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی اسمبلی کے 9منتخب اراکین کی رجسٹریشن کا عمل شروع

قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

آج قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین عبدالعلیم خان، مصطفی محمود، امیر علی شاہ جیلانی، شہریار خان مہڑ، میاں اظہر، شرمیلا فاروقی اور سردار علی گوہر مہڑ نے اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا۔

قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے قبل اسمبلی اراکین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنا اور انہیں کارڈ جاری کرنا ضروری ہے۔

ا سپیکر قومی اسمبلی نے 9 منتخب اراکین کو افتتاحی اجلاس سے قبل اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کا کہا ہے۔

Advertisement
Advertisement