Advertisement

پی ایس ایل سیزن 9 ، یونائیٹڈ کا زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Feb 26th 2024, 11:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل سیزن 9 ، یونائیٹڈ کا زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر  بولنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 13 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا، شائقین کی اسٹیڈیم آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

رواں ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی اپنے 4 میچز اور اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میچز کھیل چکی ہے۔

پشاور زلمی کو دو میچز میں شکست اور دو میں فتح حاصل ہوئی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوسکی اور دو میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

Advertisement
Advertisement