برہان انٹرچینج کے قریب ملزم سے 192 کلوگرام چرس برآمدکی گئی


راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 7 کارروائیوں میں ایک ٹن 84 کلوگرام منشیات برآمدکرکے9 ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔
اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلوگرام آئس اور 766 گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 969 گرام آئس برآمدکی گئی۔ برہان انٹرچینج کے قریب ملزم سے 192 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔وارسک روڈ پشاور سے 4.8 کلوگرام چرس برآمدکرکے ملزم گرفتارکیا گیا ۔چکلالہ سکیم تھری راولپنڈی میں دو ملزمان سے 1.5 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔
ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزم سے 800 گرام چرس برآمدکی گئی۔سپر ہائی وے کراچی میں دو ملزمان سے مختلف نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں جن میں 33.8 کلوگرام لورازیپام، 3.8 کلوگرام نازیپام، 2.8 زولپیڈم 6.3 کلوگرام ڈفین آکسائیڈ، 3 کلوگرام پوٹاشیم پرمیگنیٹ،33 کلو گرام زیناکس، 60 کلوگرام الپرازولم، 45 کلو گرام موگاڈون 360 کلوگرام ریووٹرلز، 55 کلوگرام ولیم، 280 لیکسوٹنل گولیاں شامل ہیں۔اے این ایف ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- a day ago

ٹی ایل پی سے مذاکرات آخری لمحے تک جاری رہے، ہر بار شرائط بدلتی رہیں: محسن نقوی
- 3 hours ago

بھارت کی پشت پناہی پر افغان طالبان نے حملہ کیا، جواب دینا مجبوری بن گیا ، وزیر اعظم
- 6 hours ago

حوثیوں نے چیف آف اسٹاف الغماری کی شہادت کی تصدیق کر دی
- 3 hours ago

انڈونیشیا چین سے جے-10 لڑاکا طیارے خریدے گا، وزیر دفاع کی تصدیق
- 2 hours ago

کابینہ کا وزیراعظم کو غزہ معاہدے میں کردار پر خراجِ تحسین
- 2 hours ago

پاکستان مخالف افغان-بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب، جعلی AI ویڈیوز کا استعمال
- 7 hours ago

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

چین نے پاک افغان جنگ بندی کی حمایت کا اظہار کر دیا
- 7 hours ago

ہڑتال کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، آئی جی پنجاب
- 4 hours ago

بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات، سیاسی کشیدگی پر بات چیت
- 7 hours ago

سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 45 سے زائد ہلاک
- 7 hours ago