انیل امبانی کے بیٹے کی شادی ، تین دنوں میں مہمانوں کو 2,500 ڈشیں پیش کرنے کی تیاری
بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس سمیت بھارت اور دنیا کی کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی


ایک سے تین مارچ تک گجرات کے جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی شاندار تقریبات میں مدعو کئے گئے مہمانوں کے لیے ایک وسیع مینو کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹس بتاتی ہیں کہ تقریبات کے لیے 25 سے زیادہ ماہر باورچیوں کی ایک خصوصی ٹیم اندور سے جام نگر جائے گی۔ اندوری کھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔میزوں پر پارسی کھانوں سے لے کر تھائی، میکسیکن اور جاپانی کھانوں کے ساتھ ساتھ پین ایشیائی پکوان بھی شامل ہوں گے۔تین دنوں کے دوران، کل 2500 ڈشز زمینو پر ہوں گی اور فنکشنز کے لیے کوئی بھی پکوان نہیں دہرایا جائے گا۔ ناشتے میں 70 سے زیادہ آپشنز شامل ہوں گے، جس میں دوپہر کے کھانے کے لیے 250 سے زیادہ اوراسی طرح رات کے کھانے کے لیے 250 سے زیادہ دوپہر کے کھانوں سے مختلف کھانے ہوں گے۔
مہمانوں کے لیے ویجیٹرین ڈشز کا بھی خصوصی انتظام ہے۔ اس سے منفرد بات یہ ہے کہ آدھی رات کے سنیکس بھی فراہم کیے جائیں گے۔ تین دن پر محیط تقریبات پانچ تھیم کے ساتھ پیش کی جائیں گی۔تقریبات کے لیے 1000 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس سمیت بھارت اور دنیا کی کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 11 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 11 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 19 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل


.jpeg&w=3840&q=75)




