اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی کی گرفتاری کیلئے ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر عرفان نواز میمن کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے


ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن اور دیگر نے توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر نے بائیو میٹرک کروا لیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مئی 2023 میں ایس ایس پی آپریشنزکی فراہم کردہ معلومات پر ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات جاری کئے، 2 جون 2023 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نظر بندی کے احکامات کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج شہریار آفریدی کی گرفتاری کیلئے ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر توہینِ عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید کی سزا سنائی، شہر یار آفریدی کی گرفتاری کیلئے ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کے خلاف توہین عدالت کیس قائم ہوا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی فیصلے کی کاپی وزیرِ اعظم پاکستان کو بھجوانے کی ہدایت بھی کر دی،عدالتِ عالیہ نے اپیل کے لیے وقت دیتے ہوئے ایک ماہ تک سزا معطل بھی کر دی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن 1 ماہ کے دوران فیصلے کے خلاف اپیل فائل کریں، 1 ماہ تک اگر عدالت سے فیصلہ معطل نہ ہوا تو انہیں جیل بھجوایا جائے۔
عدالتِ عالیہ کی جانب سے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بھی حکم سنایا گیا ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسی معاملے پر ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کو 4 ماہ قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا جبکہ ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو 2 ماہ قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 18 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 12 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 18 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 15 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 13 hours ago






