جی این این سوشل

صحت

رواں سال صوبہ بھر میں ابتک ڈینگی کے کل 28نئے مریضوں کی تصدیق ہو چکی، سیکرٹری صحت پنجاب

لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 15ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رواں سال صوبہ بھر میں ابتک ڈینگی کے کل 28نئے مریضوں کی تصدیق ہو چکی، سیکرٹری صحت پنجاب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: صوبہ بھر میں رواں سال ابتک ڈینگی کے کل 28نئے مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق صوبہ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے دو نئے مریض لاہور میں سامنے آ گئے اس طرح رواں سال کے دوران لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 15ہو گئی ہے۔

سیکرٹری صحت نے کہا کہ رواں سال کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 4فیصل آباد میں 2، بہاولپور میں 2 جبکہ سرگودھا، گجرات، وہاڑی، اوکاڑہ اور ملتان میں ابھی تک ڈینگی کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔

تفریح

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا 20 سالہ بیٹا حادثے میں زخمی

حادثے کے بعد پولیس اور پیرامیڈیکس حکام انجلینا جولی کے بیٹے کو اسپتال لے گئے۔ مبینہ طور پر 20 سالہ پیکس نےحادثے کے وقت ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا 20 سالہ بیٹا حادثے میں زخمی

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اور سابق شوہر اداکار بریڈ پٹ کا 20 سالہ بیٹا سڑک حادثے میں زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا بیٹا پیکس تھین پیر کو لاس اینجلس میں الیکٹرک بائیک کے حادثے میں زخمی ہوا،جس سے اس کے  سر پر چوٹ آئی اور اسے ا سپتال منتقل کر دیا گیا۔

انجلینا جولی کے بیٹھے کی حادثے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کا بیٹا لاس اینجلس میں اپنی الیکٹرک بائیک چلا رہا تھا کہ سڑک پر ایک کار سے ٹکرا گیا۔

حادثے کے بعد پولیس اور پیرامیڈیکس حکام انجلینا جولی کے بیٹے کو اسپتال لے گئے۔ مبینہ طور پر 20 سالہ پیکس نےحادثے کے وقت ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے بیٹے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور اسے جلد اسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔



 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے بعد دورہ ایران ملتوی کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

نائب وزیر اعظم ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے۔

مسعود پیز شکیان آج حلف اٹھائیں گے۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر کی جگہ مسعود پزشکیان نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے ایران کے منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا دورہ ایران دونوں ممالک کی قیادت کی سطح پر روابط اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے بعد دورہ ایران ملتوی کردیا۔ انہیں نو منتخب ایرانی صدر مسعود پیز شکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران جانا تھا۔ تاہم

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت

انہوں نے کہا کہ مشاورت کے بعد حکومتی ٹیم کو آگاہ کریں گے، مذاکرات کا سلسلہ جلد دوبار شروع ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت

 

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
جماعت اسلامی مذاکراتی کمیٹی کےسربراہ لیاقت بلوچ نے صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو حکومت نے باضابطہ طور پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر مجھےاطلاع کر دی ہے۔

کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کمیٹی سے متعلق حافظ نعیم و دیگر اراکین سے مشاورت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مشاورت کے بعد حکومتی ٹیم کو آگاہ کریں گے، مذاکرات کا سلسلہ جلد دوبار شروع ہو گا۔

جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ عوامی مسائل جلد سے جلد حل ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll