جی این این سوشل

علاقائی

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مارچ کے لئے ایک کھرب 59 ارب روپے کا بجٹ منظور

صوبائی کابینہ موجود نہیں تو آئین آرٹیکل 125 کے ٹحت براہ راست اسمبلی سے اجازت لی گئی، سیکرٹری فنانس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبر پختونخوا  اسمبلی میں مارچ کے لئے ایک کھرب 59 ارب روپے کا بجٹ منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مارچ کے لئے ایک کھرب 59 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا گیا۔

سیکریٹری فنانس امر ترین نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں مارچ کے مہینے کا ایڈوانس اپروول گرانٹس لیا جائے گا، صوبائی کابینہ موجود نہیں تو آئین آرٹیکل 125 کے ٹحت براہ راست اسمبلی سے اجازت لی گئی۔

سیکرٹری فنانس نے بتایا کہ صوبائی کابینہ آنے کے بعد رواں سال کے مکمل بجٹ کی منظوری لی جائے گی، آٹھ ماہ نگران حکومت اور آئندہ تین ماہ کے بجٹ کی منظوری نئی تشکیل پانے والی کابینہ سے لی جائے گی۔

دوسری جانب اپوزیشن کے رکن احمد کریم کنڈی نے بتایا ہے کہ آئین میں بجٹ صوبائی حکومت پیش کرے گی ابھی صوبے میں حکومت نہیں بنی، صرف وزیراعلی حکومت نہیں ہوتے حکومت پوری کابینہ ہوتی ہے، یہ بجٹ پیش کرنا غیر آئینی ہے۔

علاقائی

کراچی: سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لئے 3 ارب 67 کروڑ روپے جاری

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے جدید نظام سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی:  سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لئے 3 ارب 67 کروڑ روپے جاری

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لئے 3 ارب 67 کروڑ روپے جاری کردیے۔


تفصیلات کے مطابق سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت مختلف مقامات پر 1300 جدید کیمرے نصب کیے جائیں گے اور صوبے بھر کے 40 ٹول پلازوں پر چہرہ شناس کیمرے اور نمبر پلیٹس کی خودکار شناخت کا نظام بھی نصب کیا جائے گا۔

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے جدید نظام سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی جس سے  ملزمان کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

مون سون کی بارشوں کے دوران 104افراد جاں بحق، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی رپورٹ جاری

طوفانی بارشوں سے490گھروں کو نقصان پہنچا اور 118مویشی سیلاب کی نذر ہو گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مون سون کی بارشوں کے دوران 104افراد جاں بحق، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی رپورٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں جاری مون سون کی بارشوں کے دوران 104افراد جاں بحق اور206زخمی ہوگئے ہیں اور مجموعی طور پر 1490گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے جاری طوفانی بارشوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں حادثات کے باعث 104افراد جاں بحق اور 216زخمی ہو ئے ہیں ۔ 

واضح رہے کہ طوفانی بارشوں سے490گھروں کو نقصان پہنچا اور 118مویشی سیلاب کی نذر ہو گئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت کا ”یومِ آزادی“ بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 14 اگست کے پروگراموں کی تیاریوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کا ”یومِ آزادی“  بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ”یومِ آزادی“ (14 اگست) بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 14 اگست کے پروگراموں کی تیاریوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے تشکیل کردہ 10 رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے۔کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور کوآرڈینیٹر رانا مشہود سمیت دیگر شامل ہیں۔

کمیٹی کو تین روز میں 14 اگست کے پروگرام کی تیاریوں پر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کمیٹی وزیراعظم کی تقریر، پیغامات اور دیگر تقریبات کے امور کو حتمی شکل دے گی جبکہ کمیٹی کے لیے سیکریٹری سطح کی سپورٹ وزارت اطلاعات ونشریات فراہم کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll