قتل ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں


کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں سری لنکن باشندوں کے گھر میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو تیز دھار ہتھیار کے ساتھ بیدردی سے قتل کردیا گیا جن میں 2 ماہ کے نومولود سمیت 4 بچے شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اوٹاوا پولیس کو ایک ہنگامی کال موصول ہوئی تھی۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو سات افراد خون میں لت پت پڑے تھے جو آخری سانسیں لے رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سات میں سے چھ افراد نے اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا جن میں 35 سالہ ماں اور اُن کے دو ماہ کے نومولود سمیت 11، چار اور دو سالہ بچے شامل ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ایک 40 سالہ شخص نے بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جو اس خاندان کا رشتہ دار تھا جب کہ والد کی حالت اب بہتر ہے اور ان کی نشاندہی پر ایک 19 سالہ طالب علم کو گرفتار کیا گیا۔
مبینہ قاتل کا تعلق بھی سری لنکا سے ہے جو تعلیم حاصل کرنے آیا ہے اور اس خاندان کا واقف کار ہونے کی وجہ سے انھی کے ساتھ رہ رہا تھا۔ قتل کا محرک جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
قتل کی اس ہولناک واردات نے کینیڈا کے شہریوں کو خوف زدہ اور پریشان کرکے رکھ دیا۔ ایسے واقعات وہاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ 10 لاکھ کی آبادی والے اوٹاوا میں گزشتہ برس مختلف واقعات میں 14 افراد قتل ہوئے تھے۔

یمن پر اسرائیلی فضائی حملے، 9 افراد شہید، 118 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

سیلاب سے معیشت کو دھچکا، شرح سود 9 فیصد پر لانے کی تجویز
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- 7 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کا اعلان کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان، قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے متحرک
- 3 گھنٹے قبل

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 9 گھنٹے قبل

ملتان میں سیلاب کی شدت برقرار، شہر کو بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 57 رنز پر ڈھیر کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

لاس اینجلس میں امریکی ریپر ڈیوڈ انتھونی برک کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد
- 5 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- 8 گھنٹے قبل