امریکی سفیر لین سفیر ٹریسی کو ایک باضابطہ نوٹ جاری کیا گیا


ماسکو: روس نے بعض امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
رشیا ٹوڈے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی طر ف سے ماسکو میں تعینات امریکی سفیر لین ٹریسی کو بتایا گیا کہ روس میں کام کرنے والے امریکی سفارت کار جوروسی حکومت کی جانب سے ناپسندیدہ قرار دیئے گئے بعض غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، انہیں ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ کی طرف سے امریکی سفیر کو طلب کر کے انہیں تین این جی اوز کی تبدیل شدہ قانونی حیثیت کے بارے میں مطلع کیا گیا ۔ روس کا موقف ہے کہ یہ این جی اوز جن کو ماسکو میں امریکی سفارت خانے کی حمایت حاصل ہے، روس مخالف نوعیت کے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں، جن کا مقصد تعلیمی اور ثقافتی تبادلوں کی آڑ میں ایجنٹ بھرتی کرنا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی طرف سے امریکی سفیر لین سفیر ٹریسی کو ایک باضابطہ نوٹ جاری کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ امریکی سفارت خانے کی طرف سے ان کالعدم گروہوں کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کئے جائیں اور سفارت خانے کی ویب سائٹ ان تینوں این جی اوز سے متعلق مواد کو ہٹا یا جائے۔

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- 5 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 57 رنز پر ڈھیر کر دیا
- 24 منٹ قبل

سیلاب سے معیشت کو دھچکا، شرح سود 9 فیصد پر لانے کی تجویز
- 2 گھنٹے قبل

حسان نیازی نے فوجی عدالت اور کورٹ مارشل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کا اعلان کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

لاس اینجلس میں امریکی ریپر ڈیوڈ انتھونی برک کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد
- ایک گھنٹہ قبل

اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات
- ایک گھنٹہ قبل

کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 26 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل