اسرائیل غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کو سودے بازی کےلئے استعمال نہ کرے، جو بائیڈن
انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی مذاکرات میں ثانوی حیثیت کی حامل نہیں ہو سکتی ہے، امریکی صدر


امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کو خبر دار کیا ہے کہ امدادی سامان کی ترسیل کو جنگ بندی کے لئے مذاکرات میں ایک سودے بازی کے طور استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جو بائیڈن نے اسٹیٹ آف یونین تقریر کے دوران اسرائیل اور غزہ کے درمیان عارضی جنگی وقفے کے فوری اہتمام کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیلی قیادت کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی مذاکرات میں ثانوی حیثیت کی حامل نہیں ہو سکتی ہے۔ اسے انسانی جانیں بچانے اور انسانی تحفظ کے لئے ترجیح اول کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ غزہ میں قحط کا خطرہ ہے۔
صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جلد سے جلد چھ ہفتوں کے لئے جنگ بندی ہو جائے۔ یہ جنگ بندی انسانی بنیادوں پر ہونی چاہیے تاکہ انسانی بحران اور المیے سے بچا جا سکے۔
جو بائیڈن نے اس موقع پر دو ریاستی حل کے حق میں امریکی موقف کو دہرایا تاکہ خطے میں پائیدار امن ممکن ہو سکے اور ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہو۔
تہران میں یوم پاکستان منایا جائے گا،سفیر مدثرٹیپو
- 4 گھنٹے قبل

محکمہ انسداد دہشتگردی کی بنوں اور چارسدہ میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا ،کوئی تحریک ، کوئی شخصیت نہیں، سید عاصم منیر
- 5 گھنٹے قبل

سانحہ جعفر ایکسپریس :ریلوٹ ٹریک کی مرمت مکمل، کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کل بحال ہوگی
- 9 گھنٹے قبل

بچوں کے تحفظ کے حوالے سےملک میں قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا، سپریم کورٹ
- 8 گھنٹے قبل

سندھ حکومت کا 22 مارچ کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

تحریک انصاف نے ثابت کر دیا کہ ان کی اولین ترجیح ملکی سلامتی نہیں بلکہ بانی ہے،وزیر دفاع
- 3 گھنٹے قبل

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

افغانستان ہمارا دشمن نہیں، اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، بانی پی ٹی آئی
- 8 گھنٹے قبل

سانحہ جعفر ایکسپریس:ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پرآگئیں
- 9 گھنٹے قبل

آغوش پروگرام: پنجاب حکومت کا نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل
تحریک انصاف کوقومی سلامتی کے اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی، مولانا فضل الرحمان
- 9 گھنٹے قبل