جی این این سوشل

پاکستان

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادے پاکستان پہنچ گئے

حسین نواز اور حسن نواز 14 مارچ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادے پاکستان پہنچ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز وطن واپس پہنچ گئے، دونوں 14 مارچ کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔

شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے،حسن نواز اور حسین نواز تقریبا 6 سال کے بعد وطن پہنچے ہیں، انہیں ایئرپورٹ سے سخت سیکیورٹی میں جاتی امراء پہنچایا گیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جاتی امرا میں اپنے دونوں بیٹوں اور ان کے اہل خانہ کا استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اپنے بھائیوں سے ملاقات کی، دونوں بھائیوں نے اپنی والدہ کلثوم بیگم کی قبر پر جا کر فاتحہ خوانی بھی کی۔

دوسری جانب حسین نواز اور حسن نواز 14 مارچ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ احتساب عدالت نےنیب کیسز میں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کئے تھے۔

حسن نواز اور حسین نواز کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا گیا تھا ۔ تاہم 8 مارچ کو اسلام آباد کی عدالت نے متعلقہ عدالت میں پیشی کے لئے حسن نواز اور حسین نواز کا اشتہاری کا اسٹیٹس ختم کر دیا تھا۔

پاکستان

عمران خان کا نام چانسلر لسٹ میں کیو نہیں ؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا

وکلا نے خط میں کہا کہ یونیورسٹی کی طرف سے مناسب جواب نہ ملنے پر کیس لندن ہائی کورٹ میں دائر ہوسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کا نام چانسلر لسٹ میں کیو نہیں ؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کا نام چانسلر کے انتخاب کیلئے جاری فہرست میں شامل نہ کرنے پر آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل کوآرڈی نیٹر و مشیر ذلفی بخاری نے وکلا کے ذریعے یونیوسٹی سے جواب طلب کرلیا،وکلا کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا نام چانسلر شپ کی فہرست میں شامل نہ کرکے زیادتی کی گئی ہے اور آکسفورڈ یونیورسٹی کا یہ فیصلہ غیرمنصفانہ اور سیاسی ہے،خط کے متن کے مطابق  تحریری جواب نہ ملا تو کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا،یونیورسٹی کو بتانا ہوگا کہ اس پر کس قسم کا دباؤ ڈالا گیا یا وہ کیا وجوہات تھیں کہ بانی پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں ہوا۔

وکلا نے خط میں کہا کہ یونیورسٹی کی طرف سے مناسب جواب نہ ملنے پر کیس لندن ہائی کورٹ میں دائر ہوسکتا ہے،ذرائع کے مطابق یونیورسٹی نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا کے سبب ان کا نام چانسلر شپ کیلئے شامل نہیں کیا تھا اور اس وجہ پر بھی غور ہوا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور یہ بھی واضح نہیں کہ ان کی رہائی کب ممکن ہوگی،اس حوالے سے ذلفی بخاری کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ کے آربریٹری ڈیٹینشن گروپ، ایمنسٹی اور وکلا کی رائے یونیورسٹی کے سامنے رکھ دی تھی اوریونیورسٹی پر واضح کردیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوسزا سیاسی وجوہ کے سبب سنائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ وکلا کی رائے کے سبب ہی یونیورسٹی نے بانی پی ٹی آئی کو اجازت دی تھی کہ وہ چانسلر شپ کیلئے اپنے کاغذات جمع کرائیں، بانی پی ٹی آئی کے چانسلر بننے سے یونیورسٹی کی عزت میں اضافہ ہوتا،یاد رہے کہ علیمہ خان کہہ چکی ہیں کہ ذلفی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے چانسلر شپ کی کمپین شروع کی تھی، بانی پی ٹی آئی کے دستخط والے خط کے بعد برطانیہ میں چانسلرشپ کیلئے مہم چلائی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا خواتین سے متعلق بیان توہین آمیز ہے، کملا ہیرس

ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خواتین کا احترام نہیں کرتے اس لیے انہیں نہیں پتہ کہ خواتین اپنے فیصلوں میں مکمل آزاد ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ کا خواتین سے متعلق بیان توہین آمیز ہے، کملا ہیرس

امریکی صدارتی انتخابات کی امیدوار کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا خواتین سے متعلق بیان توہین آمیز ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مابق ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ وہ خواتین کے حقوق سے بالکل نابلد ہیں۔

ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے کہا کہ میں ریپبلکن امیدوار کو باور کرانا چاہتی ہوں کہ امریکی قانون میں خواتین کو اپنے فیصلے کرنے میں مکمل آزادی حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خواتین کا احترام نہیں کرتے اس لیے انہیں نہیں پتہ کہ خواتین اپنے فیصلوں میں مکمل آزاد ہے۔

ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان میرے خیال میں ہر ایک کے لیے توہین آمیز ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار

خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے پی آئی اے کو خریدنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ قومی اثاثہ محفوظ رکھا جا سکے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کوششیں جاری ہیں، تاہم اب خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے عمل میں باضابطہ طور پر دلچسپی کا اظہار کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں قومی ایئرلائن نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا، یہ ہمارے وقار اور قومی فخر کی علامت ہے، جسے موجودہ پی ڈی ایم حکومت کی نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں نے تباہی کے دہانے لا کھڑا کر دیا ہے۔ دوسری طرف ان پارٹیوں کے ذاتی کاروبار دن دگنی، رات چگنی ترقی کر رہے ہیں۔
وفاق پی آئی اے کو سستے داموں اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے خریدنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس کے ساتھ بھاری کمیشن کا عنصر بھی شامل ہے۔ اس گرما گرمی کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار تازہ ہوا کا جھونکا شمار ہونا چاہئے۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ اس قومی اثاثے کو 10 ارب روپے کی موجودہ بولی سے بھی زیادہ قیمت پر خریدنے کے لیے تیار ہے، یہاں صوبائی حکومت نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ قومی ایئرلائن کو اپنے پیروں پر کھڑا کر کے اسے دنیا کی بہترین ایئرلائنز میں دوبارہ شامل کیا جا سکے۔
خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے پی آئی اے کو خریدنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ قومی اثاثہ محفوظ رکھا جا سکے۔
صوبائی حکومت کے اقدام کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ ایئرلائن حکومت پاکستان کے کنٹرول میں رہے۔ خیبرپختونخوا حکومت اس اہم قومی اثاثے کے تحفظ اور اس کے وقار کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll