جی این این سوشل

کھیل

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان، لاہور اور پنڈی میزبانی کریں گے

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ 5 ٹی20 انٹرنیشنل کھیلے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان، لاہور اور پنڈی میزبانی کریں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے شیڈول کا اعلان ہوگیا۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ 5 ٹی20 انٹرنیشنل کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ابتدائی تین میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جس کے بعد لاہور 25 اور 27 اپریل کو سیریز کے بقیہ 2 ٹی20 انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔ ٹی20 سیریز کے تمام پانچ میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا 17 ماہ کے عرصے میں اس کا تیسرا دورۂ پاکستان ہوگا، اس سے قبل اس نے دسمبر 2022/ جنوری 2023 میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اسی سال کے آخر میں 10 وائٹ بال میچوں میں حصہ کیلئے پاکستان آئی تھی یہ میچز لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گئے تھے۔

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

لیگ میں آرسنل کی ٹیم دوسرے نمبر پر  جب کہ لیورپول کا تیسرا نمبر رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ  ٹائٹل جیت لیا

مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

اس نئی فتح کے بعد مانچسٹر لیگ  یہ کارنامہ انجام دینے والی لیگ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

آرسنل کی ٹیم لیگ کے آخری روز فتح کے باوجود دو پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہی  جب کہ لیورپول کا تیسرا نمبر رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مشاہد حسین سید کا ایک بار پھر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

جتنے بھی سیای قیدی ہیں ان کو کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی رہائی ملنی چاہیے، رہنما مسلم لیگ ن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشاہد حسین سید کا  ایک بار پھر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

کراچی کونسل آف فارن افیئرز کے زیر اہتمام پاکستان افریقہ تعلقات پر کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ جتنے بھی سیاسی قیدی ہیں ان کو رہائی ملنی چاہیے، کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی سیاسی قیدیوں کو رہائی دے دینی چاہیے، 9 مئی کے حوالے سے مجھے علم نہیں ہے۔

ہمارا رونا دھونا رہتا ہے کہ سازش ہوگئی لیکن درحقیقت ہم کچھ کرنہیں پاتے، اب ہمیں رونا دھونا بند کرکے عملی طور پر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کا افریقہ کے ساتھ تاریخی رشتہ ہے۔ تعلقات صرف وزارت خارجہ تک محدود نہیں ہونے چاہیے بلکہ کاروبا کو بھی فروغ دینا چاہیے، پاکستان نے کینیا میں تنزانیہ اور یوگنڈا کے مختلف حصوں میں کام کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سے 90 سال قبل علامہ اقبال نے مغربی بالادستی ختم ہونے کی پیشگوئی کی تھیم قوم میں جذبہ موجود ہے لیکن قیادت تھوڑی کمزور ہے۔ ون مین شو کا دعویٰ کرنے والے ناکام ہو جاتے ہیں چاہے وہ فوجی ہو یا سویلین ہو۔ 

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ یہ کہنا چھوڑدیں کہ امریکا اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کیا کہے گا، امید ہے آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہو، ہم 23 بار تو جاچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسئلے کا حل پاکستان کے اندر ہے، پوری دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، سعودی عرب، چین، کویت، عمان والے اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں، پاکستان سیاسی عدم استحکام کا شکار ہوا، اسی وجہ سے معاشی عدم استحکام ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی فلسطین کے حوالے سے پالیسیز غلط ہیں، صدر جوبائیڈن کو فلسطین کے جرم میں شامل ہونے پر سزا ملے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

ہیلی کا پٹر پوری طرح جل گیا ہے اور اس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ایرانی میڈیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئے

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کا پٹر پوری طرح جل گیا ہے اور اس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پروار کے آدھے گھنٹے بعد صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا دیگر 2 ہیلی کاپٹر سے روبطہ منقطع ہو گیا تھا۔

ایرانی ہلال احمر کے سربراہ نے کہا ہےکہ صدر رئیسی کا ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے بعد زندہ بچے مسافروں کا کوئی نشان نہیں۔

آج صبح حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا تھا جس کے بعد ایرانی صدر اور ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئیں تھیں۔

بعدازاں ایرانی میڈیا نے حادثے کا ہیلی کاپٹر میں سوار ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

ایک اور ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ ’صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے میں مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، بدقسمتی سے، تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔‘

یران کے صدر ابراہیم رئیسی آذربائیجان سے منسلک ایرانی سرحد پر ڈیم کا افتتاح کرنے بعد واپس تبریز آ رہے تھے کہ موسم کی خرابی کے باعث ان کے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر کے علاوہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر ملک رحمتی سمیت دیگر اہم حکام سوار تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll