یوکرین جنگ میں شدت آسکتی ہے اور یہ دوسرے ممالک تک پھیل سکتی ہے


بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ امریکا کو یوکرین جنگ سے کوئی سروکار نہیں ،اس کی پوری توجہ اپنے جغرافیائی اور سیاسی مقاصد کے حصول پر ہے۔
تاس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے گزشتہ روز بریفنگ کے دوران امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کےیوکرین کی مدد کے ذریعے ایشا میں چین کو کنٹرول کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے ریمارکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا کو یوکرین کے بارے میں واقعی کوئی فکر نہیں ہے، وہ یوکرینی بحران سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے جغرافیائی اور سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ میں شدت آسکتی ہے اور یہ دوسرے ممالک تک پھیل سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین حقیقی طور پر امید کرتا ہے کہ تمام متعلقہ فریق سیاسی عزم کا مظاہرہ ، کشیدگی میں کمی کی حوصلہ افزائی، فوری جنگ بندی اور ایک متوازن، موثر اور پائیدار یورپی سکیورٹی فریم ورک بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل





