پنجاب میں دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کیلئے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم اعلان
لاہور : وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ 31 مئی بروز سوموار سے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کے لئے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پنجاب کے تمام اضلاع میں دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کے لئے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے ٹویٹ میں کہا کہ 31 مئی بروز سوموار سے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کے لئے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے،ایک دن میں 50 فیصد طلبا کو بلانے کی اجازت ہو گی۔
ANNOUNCEMENT:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) May 30, 2021
Only Classes 10th & 12th to be opened in all Districts of Punjab starting tomorrow May 31st, 2021. It will be staggered with 50% students on one day and 50% on the alternate day. No other classes to be allowed till June 7th, 2021. Follow SOPs.
ڈاکٹر مراد راس نے لکھا کہ 7 جون 2021 سے پہلے دیگر جماعتوں کے طلبا کے سکول آنے پر پابندی ہو گی،ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد سے ہی کرونا وائرس سے بچاو ممکن ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا شرح میں کمی، تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے لگیں ہیں ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دسویں اور بارویں کلاسز کے لیے تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دسویں اور بارویں جماعت کے کیے تعلیمی ادارے کل سے کھل سکیں گے، آٹھویں، نویں اور گیارہویں کلاسز کا آغاز 7 جون سے ہوسکے گا،تعلیمی اداروں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہیں ۔جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ڈھاکا: گارمنٹ فیکٹری اور کیمیکل گودام میں آتشزدگی ، 16 افراد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی رہنما سعد رضوی کے گھر سے 14 کروڑ سے زائد کی رقم اور زیورات برآمد
- 11 گھنٹے قبل

فیفا غزہ میں فٹبال سہولیات کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کرے گا، صدر جیانی انفنتینو
- 12 گھنٹے قبل
ملک بھر میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی
- 12 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی احتجاج پر جعلی خبریں پھیلانے والوں کی فہرستیں تیار، حکومت کا کریک ڈاؤن شروع
- 15 گھنٹے قبل

افغان قیادت مسائل کا پُرامن حل چاہتی ہے، جنگ نہیں: مولانا فضل الرحمٰن
- 15 گھنٹے قبل

غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، جنگ بندی کے باوجود امداد پر پابندی برقرار
- 12 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی کی کابینہ پر مشاورت، نئے اور پرانے چہروں کی واپسی متوقع
- 11 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
سوشل میڈیا کا ایک گھنٹہ استعمال بچوں کی تعلیمی قابلیت متاثر کر سکتا ہے، تحقیق
- 11 گھنٹے قبل

ملالہ یوسفزئی کا انکشاف: ویڈ نشے کے استعمال سے طالبان حملہ یاد آگیا
- 12 گھنٹے قبل

سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں کا مثبت رویہ
- 12 گھنٹے قبل

گورنر خیبرپختونخوا نے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے پر آمادگی ظاہر کر دی
- 16 گھنٹے قبل