جی این این سوشل

پاکستان

10سال بعد پاکستانی شہریوں کے لئے کویت کا ویزا بحال

کویت سٹی : پاکستان اور کویت کے درمیان فیملی اور بزنس ویزہ فوری بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

10سال بعد پاکستانی شہریوں کے لئے کویت کا ویزا بحال
10سال بعد پاکستانی شہریوں کے لئے کویت کا ویزا بحال

تفصیلات کے مطابق  10سال بعد پاکستانی شہریوں کے لئے کویت کا ویزا بحال ہوگیا ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی کویت کے وزیراعظم شیخ صباح خالدالحامدالصباح سے ملاقات ہوئی جس میں  پاک کویت دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر گفتگو کی گئی ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی کویتی وزیر اعظم سے ویزا بحالی پر بات چیت ہوئی۔وزیر داخلہ نے کویتی وزیر اعظم کو وزیر اعظم عمران کا خصوصی مراسلہ بھی پیش کیا۔کویتی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ملاقات میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں ۔

جی این این کے مطابق  2011 سے بند پاکستانی شہریوں کے لئے کویتی ویزہ کی بحالی پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔پاکستان اور کویت کے درمیان فیملی اور بزنس ویزہ فوری بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستانی ورکرز کو معاہدے کے مطابق کویتی ویزہ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیکل اور آئل فیلڈ میں ٹیکنیکل ویزہ پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔خلیج ممالک میں رہنے والے پاکستانی آن لائن ویزہ لے کر اب کویت آسکیں گے۔

کویتی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ  پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں،پاکستان اور کویت کے عوام کے درمیان پیار اور اعتماد کا رشتہ ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں،باہمی تعلقات کی بنیاد باہمی بھائی چارہ اور محبت ہے۔ تمام پاکستانی کویت کو اپنا دوسرا گھرسمجھتے ہیں۔پاکستانی خاندانوں اور کاروباری طبقے کو کویتی ویزہ بندش سے بے پناہ مسائل درپیش تھے۔  پاکستانی لیبر کا کویت کی اولین ترقی میں بہت اہم کردار ہے۔

شیخ رشید احمد  نے کہا کہ  ورکرز ویزہ بحال ہونے سے پاکستانیوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ کاروباری ویزہ بحالی سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھے گی۔

موسم

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا

انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت میں نماز استسقاء کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز جمعہ کے بعد نماز استسقاء ادا کی۔

انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرت مثبت رہے ،آئی ایم ایف

پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرت مثبت رہے ،آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ معاشی امور پر پاکستانی حکام سے بات چیت مثبت رہی ہے۔

آئی ایم ایف کی جاب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان سے 12 تا 15 نومبر تک مشن چیف  نیتھن پورٹر کی سربراہی میں مذاکرات ہوئے جس میں وفاقی حکومت کے ساتھ صوبائی حکومتوں سے بھی بات چیت ہوئی اور مذاکرات میں نجی شعبوں کے نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے، اہداف پرسختی سے عمل درآمد سے عوام کے معیار زندگی  کو بہتر بنایا  جا سکتا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ حکومت ٹیکس نہ دینے والے شعبہ سے ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے پرعزم ہے سماجی تحفظ اور ترقی میں صوبوں کے کردار کو بڑھانے پربھی بات چیت ہوئی، جبکہ پاکستان میں توانائی کی اصلاحات اور توانائی کے چیلنجز پر خصوصی بات چیت کی گئی۔

اعلامیے  کے مطابق حالیہ بات چیت آئی ایم ایف کی ششماہی جائزہ کے لیے کی گئی، مذاکرات میں معاشی اصلاحات، معاشی پالیسیز اور معاشی ترقی کے لیے حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، وفد کا  کہنا تھا کہ پاکستان حکام سے مذاکرات پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف کا وفد آئندہ سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں پھر پاکستان آئے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ

ادارہ شماریات کےمطابق  ایک ہفتے میں 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ

 ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.55 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کےمطابق  ایک ہفتے میں 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، صرف 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ 

رپورٹ کےمطابق  ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 23 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا، انڈے فی درجن 16 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، لہسن فی کلو 27 روپے تک اضافہ ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 36 روپے تک مہنگا ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے تک اضافہ ہوا، برانڈڈ گھی فی کلو 10 روپے تک مہنگا ہوا، پانچ کلو برانڈڈ گھی کی قیمت 17 روپے تک کا اضافہ ہوا، گڑ، پیاز، آلو، تازہ دودھ، دالیں، جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل  ہیں۔  

ادارہ شماریات کےاعدادوشمار کےمطابق  ایک ہفتے میں آٹا، دال ماش، زندہ مرغی، کیلے اور چنے کی دال سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll