جی این این سوشل

صحت

پاکستان میں بیرون ملک سے کورونا ویکسین کی خوراکیں پہنچنے کا سلسلہ جاری

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران پاکستان میں مزید 16 لاکھ ویکیسن کی خوراکیں پہنچیں گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں بیرون ملک سے کورونا ویکسین کی خوراکیں پہنچنے کا سلسلہ جاری
پاکستان میں بیرون ملک سے کورونا ویکسین کی خوراکیں پہنچنے کا سلسلہ جاری

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں بیرون ملک سے کورونا ویکسین کی خوراکیں پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق  آئندہ دو روز کے دوران پاکستان میں مزید 16 لاکھ ویکیسن کی خوراکیں پہنچیں گی ، 9 لاکھ چینی کمپنی  کی خام  ویکیسن کل پاکستان پہنچنے گی،7 لاکھ ویکیسن کی تیار خوراکیں یکم جون کو پاکستان پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق چینی کمپنی کے خام مال سے ویکیسن کی تیاری اور پیکنگ این آئی ایچ میں ہو گی۔این آئی ایچ میں ویکسین  "پاک ویک"  کے نام سے تیار اور پیک کی جائے گی۔این آئی ایچ میں رواں ماہ بھی سائنو ویک کی خام ویکیسن سے ویکیسن تیار اور پیک کی جا چکی ہے۔

این آئی ایچ میں پاک ویک کے نام سے  ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ویکیسن کی خوراکیں تیار کی جا چکی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان نے مقامی سطح پر کوروناویکسین کامیابی سے تیار کرلی ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نے بنائی ہے۔پہلے فیز میں سنگل ڈوزکین سائینو کی1لاکھ24ڈوز تیار کی گئی تھیں ۔ ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیار کریں گے۔ چینی ٹیم نے ویکسین سازی میں ماہرین کو معاونت فراہم کی پاکستان کو ویکسین کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینو نے فراہم کیا۔

پاکستان

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت

تقریب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دیئے گئے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق تقریب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نےعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر سعودی قیادت کو مبارک باد بھی پیش کی ۔

ملاقات میں علاقائی صورت حال خاص طور پر غزہ کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم 27 اپریل کو سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں وہ 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔

عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر خزانہ سمیت اہم سعودی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا

پاکستان کو قلیل مدتی پروگرام کے تحت قرض کی آخری قسط 1.1 ارب ڈالر کی منظوری کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا، پاکستان کو قلیل مدتی پروگرام کے تحت قرض کی آخری قسط 1.1 ارب ڈالر کی منظوری کا امکان ہے۔

نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کی معاشی ٹیم کے ساتھ مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدے کے تحت آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کر چکا ہے، معاہدہ رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ ماہ سٹاف لیول کا معاہدہ طے پایا تھا، پاکستان نے آخری جائزے کیلئے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی تھیں۔

وزارت خزانہ حکام کا کہنا تھا کہ نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد کا مئی میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل

علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے،آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل

 ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں پتہ لگایا جس کے نتیجے میں چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ مقامی افراد نے امن اور استحکام کیلئے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا، سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll