کویت سٹی : پاکستان اور کویت کے درمیان فیملی اور بزنس ویزہ فوری بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 10سال بعد پاکستانی شہریوں کے لئے کویت کا ویزا بحال ہوگیا ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی کویت کے وزیراعظم شیخ صباح خالدالحامدالصباح سے ملاقات ہوئی جس میں پاک کویت دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر گفتگو کی گئی ۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی کویتی وزیر اعظم سے ویزا بحالی پر بات چیت ہوئی۔وزیر داخلہ نے کویتی وزیر اعظم کو وزیر اعظم عمران کا خصوصی مراسلہ بھی پیش کیا۔کویتی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ملاقات میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں ۔
جی این این کے مطابق 2011 سے بند پاکستانی شہریوں کے لئے کویتی ویزہ کی بحالی پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔پاکستان اور کویت کے درمیان فیملی اور بزنس ویزہ فوری بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستانی ورکرز کو معاہدے کے مطابق کویتی ویزہ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیکل اور آئل فیلڈ میں ٹیکنیکل ویزہ پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔خلیج ممالک میں رہنے والے پاکستانی آن لائن ویزہ لے کر اب کویت آسکیں گے۔
کویتی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں،پاکستان اور کویت کے عوام کے درمیان پیار اور اعتماد کا رشتہ ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں،باہمی تعلقات کی بنیاد باہمی بھائی چارہ اور محبت ہے۔ تمام پاکستانی کویت کو اپنا دوسرا گھرسمجھتے ہیں۔پاکستانی خاندانوں اور کاروباری طبقے کو کویتی ویزہ بندش سے بے پناہ مسائل درپیش تھے۔ پاکستانی لیبر کا کویت کی اولین ترقی میں بہت اہم کردار ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ ورکرز ویزہ بحال ہونے سے پاکستانیوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ کاروباری ویزہ بحالی سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھے گی۔

قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، تعلقات میں بہتری کی امید
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ اجلاس سے خطاب: اسرائیل کو جنگی جرائم پر ہر حال میں جواب دہ ہونا ہوگا
- 3 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس: اسرائیلی حملے کی مذمت، معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی تجویز
- 3 گھنٹے قبل

امریکا ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی
- ایک گھنٹہ قبل

لندن: ٹرمپ کے دوسرے اسٹیٹ وزٹ کے دوران ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی معاہدوں کا اعلان متوقع
- 2 گھنٹے قبل

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ، امیر قطر
- 4 گھنٹے قبل

افغانستان کو بڑا دھچکا،اہم فاسٹ باؤلر ایشیا کپ کے باقی میچوں سے باہر
- 5 گھنٹے قبل

یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں بولنا میری ذمہ داری ہے ، ہنا آئنبنڈر
- 5 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی طور پر سمندری راستے سے ایران جانے والے 22 افراد گرفتار
- 5 گھنٹے قبل

دبئی میں پاک-بھارت دوستی، بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید
- 28 منٹ قبل