جی این این سوشل

پاکستان

پاک فوج کی جانب سے ضلع با جوڑ میں ثقافتی سمپوزیم کا اہتمام

سمپوزیم کا مقصد مقامی نوجوانوں میں پشتو ثقافت اور اس کی تاریخی اہمیت سے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک فوج کی جانب سے ضلع با جوڑ 
 میں  ثقافتی سمپوزیم کا اہتمام
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج نے ضلع باجوڑ میں آج علاقائی زبان، روایات اور ثقافت کے تحفظ کیلئے ایک ثقافتی سمپوزیم کا اہتمام کیا۔

خیبرپختونخوا کے معروف شعراء نے سمپوزیم میں شرکت کی۔ مقامی گلوکاروں نے لوگ گیتوں کے ذریعے اپنے انداز میں پشتو زبان اور اس کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا۔

سمپوزیم میں مختلف مصوروں کے بنائے گئے75  سے زائد فن پاروں کی بھی نمائش کی گئی جبکہ کتابوں، دست کاریوں اور مقامی مصنوعات کے سٹال بھی لگائے گئے۔

سمپوزیم کا مقصد مقامی نوجوانوں میں پشتو ثقافت اور اس کی تاریخی اہمیت سے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھا۔

علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کر نے منظوری دے دی

عوام کی خدمت کے لیے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرنا چاہتی ہوں، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کر نے منظوری دے دی

 وزیرِاعلیٰ مریم نوازشریف نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کی سکریننگ کرکے نظر اور قوت سماعت چیک کی جائے گی۔ کمزور قوتِ بصارت اور قوتِ سماعت والے طلبہ کو چشمے اور ہیرنگ ایڈ دی جائیں گی۔پنجاب کے سرکاری اور نجی سکولوں میں سکریننگ کا عمل جلد شروع کیاجائے گا، معروف ادارہ اے ٹی اسکیل 500 ملین کی مالی معاونت کرے گا۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معروف ادارے اے ٹی اسکیل کے وفد نے  ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سکولوں میں انٹرنیٹ سروسز اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سکولوں کے بچوں میں غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے اقدامات پر غوربھی کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں آٹزیم کے شکار بچوں کے لیے پہلا سرکاری سکول لاہور میں قائم کیاجائے گا۔ عوام کی خدمت کے لیے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نئے دور میں نئی سوچ سے ہی مثبت تبدیلی ممکن ہے۔ عالمی معیار کے مطابق تعلیم حاصل کرنا، ہر بچہ کا حق ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے نجی اشتراک سے پیکٹ ملک پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔ لاہور میں مفت ایمرجنسی وائی فائی کی سہولت دوبارہ شروع کر دی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ نیو ٹریشن اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا اور  متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک کار کی ضرورت پر زوردیا۔ علاوہ ازیں سکولوں کے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

اے ٹی سکیل کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعلیٰ مریم نوازشریف کا عوامی خدمت کا ویژن قابلِ تعریف ہے۔  

اس ملاقات کے دوران سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات، ایم پی اے نوشین عدنان اور دیگر بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت نے 29 لاء افسران کو عہدوں سے فارغ کر دیا

ان افسران میں 5 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز اور 24 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت نے 29 لاء افسران کو عہدوں سے فارغ کر دیا

پنجاب حکومت نے 29 لاء افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا ۔ان افسران میں 5 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز اور 24 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز تھے۔

 متعلقہ اتھارٹی کی منظوری کے بعد سیکرٹری قانون نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔نوٹی فکیشن کی کاپی سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ سمیت دیگر اداروں کو بھی ارسال کر دی گئی۔

نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی کے فوری طور پر عہدہ چھوڑ دیں۔

گلزار احمد خان، ملک سرود احمد، پرویز اقبال چیمہ، محمد نواز شاہ اور عارف رانجھا کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شاہد محمود، محمد اکرم، سید علی ریاض، اسد عباس، زینش افضل سمیت دیگر 24 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

تمام افسران کو الگ الگ نوٹی فکیشن جاری کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ افسران نگران حکومت کے دور میں مقررکئے گئے تھے ،اب نئی حکومت نے انہیں ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، میانوالی، خوشاب اور نور پور تھل میں آندھی کے ساتھ بارش ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آج رات سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بیشتر اضلاع میں شام اور رات کے اوقات میں بارش کا امکان ہے۔مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، میانوالی، خوشاب اور نور پور تھل میں آندھی کے ساتھ بارش ہوگی۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کی گئی پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ لاہور، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، قصور، اوکاڑہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب ملک کے بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ جبکہ بعض مقامات پر شدید گرمی نے لوگوں کا برا حال کردیا ہے۔

بلوچستان کے مختلف شہروں چمن، کوزک ٹاپ، شیلا باغ اور ٹوبہ اچکزئی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہےجبکہ پیر علی زئی جنگل، قلعہ عبداللہ، پشین میں طوفانی ہواؤں کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہوئی ہے اور میرپور، دھیرکوٹ، سماہنی آزاد کشمیر، مانسہرہ میں بھی بارش ہورہی ہے تاہم سندھ اور پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll