پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023 120 دن کی توسیع کی منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا گیا


قومی اسمبلی میں کل سات آرڈیننس 120 دن کی توسیع کے لیے پیش کیے گئے، ایوان نے مدت میں توسیع کی قرارداد منظور کرلی۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران 7 آرڈیننسزکی مدت میں توسیع کی قرارداد منظورکی گئی۔
قراردار پیش کرنے والے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اپوزیشن والے بات کرنے سے پہلے آرڈیننس کو پڑھ لیا کریں، کل پشاورہائیکورٹ نے ان کوگھربھیج دیا کہ ان کا کوئی استحقاق نہیں، ملک کے بجائے ہر وقت قیدی کے پیچھے کھڑے نہ ہوا کریں۔
پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023 120 دن کی توسیع کی منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا گیا۔ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی 120 دن کی توسیع کی منظوری کے لئے بھی ایوان میں پیش کیا گیا۔
تیسرا ترمیمی آرڈیننس پاکستان پوسٹل سروسز منیجمنٹ بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی 120 دن کی توسیع کے لئے ایوان میں پیش اورنیشنل ہائی وے اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی 120 دن کی توسیع کے لئے ایوان میں پیش کیا گیا۔
فوجداری قانون ترمیمی آرڈیننس 2023، 120 دن کی توسیع کے لئے، نجکاری کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی 120 دن کی توسیع کے لیے اور ٹیلی مواصلات اپیلیٹ ٹریبیونل اتھارٹی کا قیام آرڈیننس 2023 میں 120 دن کی توسیع مانگی گئی۔

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 8 days ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 8 days ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 9 days ago

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 8 days ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 9 days ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 7 days ago

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 7 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 10 days ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 7 days ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 7 days ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 8 days ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 8 days ago



