ملک میں توانائی کی پیداوار کے لیے سولر پی وی کو مثالی مدد فراہم کرتی ہے


اسلام آباد: آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک(اے کے ڈی این ) کے 2030 تک نیٹ صفر کے عزم کے حوالے سے آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو ) نے اپنا ابھی تک کا سب سے بڑا سولر فوٹوولٹک (PV)پروجیکٹ لگا نے کا آغاز کردیا ہے۔ اس منصوبے کو شروع کرنے کے لیے ایکسائڈپاکستان لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد کی گئی۔
معاہدے کے مطابق ایکسائڈپاکستان لمیٹڈ آغا خان یونیورسٹی اسٹیڈیم روڈ کیمپس، کراچی، پاکستان میں اس منصوبے کو عملی جامہ پہنائے گی۔ قابل تجدید توانائی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے اور صاف توانائی کے نظام میں منتقلی کے سب سے مؤثر طریقوں میں سے ایک ہے۔
پاکستان میں شمسی توانائی بہت زیادہ ہے جو ملک میں توانائی کی پیداوار کے لیے سولر پی وی کو مثالی مدد فراہم کرتی ہے۔ 2022 میں آغا خان یونیورسٹی (AKU) نے اپنے کیمپس کی تین چھتوں پر 550 کلو واٹ سولر پی وی نصب کر چکا ہے جس کے نتیجے میں انتہائی سازگار منافع ہوا۔
آج شروع ہونے والے پراجیکٹ میں، 3.3 میگا واٹ سولر پی وی باقی چھتوں کے ساتھ ساتھ کیمپس کے تین بڑے پارکنگ ایریاز پر نصب کئے جائیں گے جنکا مقصد بجلی فراہمی کے ساتھ ساتھ نیچے موجود گاڑیوں کو سایہ فراہم کرنا بھی ہو گا۔ نئے پینلز کی تنصیب مرحلہ وار ہو گی جس کی تکمیل اپریل 2025 تک ممکن ہے۔

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 25 minutes ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 19 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 21 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 21 hours ago




