انور مقصود نے اغوا کی افواہوں پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس قسم کی قیاس آرائیوں سے بہت پریشان ہوں اور سو نہیں سکتا


لاہور: معروف سینئر اسکرپٹ رائٹر، میزبان اور مزاح نگار انور مقصود نے اپنے اغوا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں کی تردید کردی۔
انور مقصود نے اغوا کی افواہوں پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس قسم کی قیاس آرائیوں سے بہت پریشان ہوں اور سو نہیں سکتا۔
انور مقصود نے کہا کہ اس غلط معلومات کی وجہ سے انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ انہیں اپنے مداحوں کی جانب سے نیک تمنائیں موصول ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے اس کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مصنف نے مزید کہا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے انہیں اپنے فوجیوں سے بے پناہ محبت ہے جو ملک کی خودمختاری کے لیے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کے پاس ایک کیمرہ بھی نہیں ہے تو وہ کوئی ٹویٹ کیسے کر سکتے ہیں۔
جھوٹی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے مقصود نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کی تصویر والے 42 اکاؤنٹس چل رہے ہیں اور یہ سب جعلی ہیں۔ میں نے ایف آئی اے اور پولیس سے شکایت کی اور ان اکاؤنٹس کو بند کرنے کو کہا۔ لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ کوئی خاص سیاسی جماعت اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے کس حد تک جا سکتی ہے۔
انور مقصود نے مزید کہا کہ یہ تمام افواہیں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں ، انہوں نے خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ ایسی جعلی خبروں پر کان نہ دھریں، میرا نہ تو سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ ہے اور نہ میں سوشل میڈیا دیکھتا ہوں، لوگ مجھے فون کرکے بتا رہے ہیں کہ میرے اغوا کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 20 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 19 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 17 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago






