والد بلکور سنگھ نے بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی

آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش پر والدین کی مداحوں کو مبارکباد، والد بلکور سنگھ نے بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی ہے۔
معروف بھارتی مقتول گلوکار شبھدیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے قتل کے بعد والدین بیٹے کو انصاف دلانے کے لیے سب کی توجہ حاصل کر رہے تھے، تاہم اب نومولود کی پیدائش کے بعد بھی سب کی توجہ سمیٹ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
والد بلکور سنگھ نے بیٹے کی پیدائش سے متعلق اتوار کی صبح انسٹاگرام پر پوسٹ اپلوڈ کی تھی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ گھر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
جبکہ مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’سدھو موسے والا کے لاکھوں مداحوں کی دعاؤں سے خدا نے ہمیں اس کا چھوٹا بھائی عطا کیا ہے‘۔
والد کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحتمند ہیں، جبکہ نیک خواہشات پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ آنجہانی گلوکار کی والدہ آئی وی ایف ٹریٹمنٹ کے ذریعے ماں بننے والی ہیں، 58 سالہ والدہ کے ہاں یہ دوسری اولاد ہے۔

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو
- 8 hours ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 4 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 4 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 5 days ago

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
- 13 hours ago

ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا
- 9 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 4 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 4 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 3 days ago

حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 13 hours ago




