جی این این سوشل

کھیل

ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 9 کا یہ فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملتان سلطانز  کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی : ایچ بی ایل سیزن 9 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل 9 کا یہ فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

یاد  رہےکہ اسلام آباد نے دو مرتبہ ٹرافی جیتی ہے اور  ملتان سلطانز کے حصے میں یہ ٹرافی ایک مرتبہ آئی  ہے، ملتان سلطانز کا یہ پی ایس ایل میں مسلسل تیسرا فائنل ہے۔

ملتان سلطانز  نے  پہلے بیٹنگ کرتے  ہوئے مقررہ 20 اوورز  میں 9 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

تجارت

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع

پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ کے لیے شرائط و اہداف فائنل کیے جائیں گے، وزارت خزانہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات کے دوران نئے قرض کے حجم پر بھی بات فائنل ہو گی، پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ کے لیے شرائط و اہداف فائنل کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر ریونیو اور نان ٹیکس آمدنی کے آئندہ مالی سال کے اہداف طے کیے جائیں گے، پالیسی سطح کے مذاکرات کے اختتام پر نئے قرض پروگرام کے لیے معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ معاشی ٹیم نے آئندہ مالی سال کے دوران ایکسٹرنل فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 22 ارب ڈالر تک لگایا ہے، پانڈا بانڈز کا اجراء آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کردہ پلان میں شامل ہے۔

آئندہ مالی سال کے دوران حکومت کا ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کے انٹرنیشنل سکوک بانڈز کے اجراء کا پلان ہے، دوست ممالک سے تقریباً 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کروانا بھی آئی ایم ایف سے شیئر کردہ پلان کا حصہ ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران پانڈا بانڈز پہلی سہ ماہی کے دوران ہی جاری کیے جائیں گے، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے نئی فنانسنگ بھی پلان میں شامل کی گئی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شدید گرمی کے باعث کراچی میں میٹرک کے امتحانات ملتوی

میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شدید گرمی کے باعث کراچی میں میٹرک کے امتحانات ملتوی

شدید گرمی کے باعث کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے گئے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چئیرمین کے بیان کے مطابق میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں جبکہ میٹرک بورڈ کے تحت 28 مئی کو ہونے والا پرچہ شیڈول کے مطابق لیا جائے گا۔جماعت نہم اور دہم کے ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلاب بعد میں کیا جائے گا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات 2024 میں نویں اور دسویں جماعت سائنس، جنرل ، ریگولر گروپ اور پرائیوٹ کے پرچوں کو ملتوی کیا گیا ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے محکمہ تعلیم ، یونیورسٹیز اینڈ بورڈزڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیکفیشن کے مطابق این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں شدید گرمی کی وجہ سے ہیٹ ویوو آنے کا خدشہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

2300 روپے اضافے کے بعد سونے کی فو تولہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا ڈھائی لاکھ روپے سے بڑھ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 678 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے کے بعد 2419 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل ہو کر 2439 ڈالر فی اونس ہے۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41روپے پر مستحکم رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll