جی این این سوشل

پاکستان

لانگ مارچ و توڑ پھوڑ کیس، بانی چیئرمین  مزید 2 کیسز میں بری

بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف کوئی ثبوت عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا، عدالت

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لانگ مارچ و توڑ پھوڑ کیس، بانی چیئرمین  مزید 2 کیسز میں بری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لانگ مارچ و توڑ پھوڑ کیس، عدالت نے بانی چیئرمین کو مزید 2 کیسز میں بری کر دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ پر عمران خان اور دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمات پر سماعت کی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے ریمارکس دیئے کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان پر لانگ مارچ کے دوران لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے، اگر پبلک کو عمران خان اور دیگر نے اکسایا تو پراسیکیوشن کو بادی النظر میں ثابت بھی کرنا ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف کوئی ثبوت عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا، تمام ملزمان کے خلاف کیس چلانے کے لیے ریکارڈ ناکافی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مزید دو کیسز میں عمران خان سمیت شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، سیف اللہ نیازی اور  عامرکیانی، علی نواز اعوان، راجہ خرم، فیصل جاوید ، شیخ رشید  اور  شیریں مزاری کو بھی بری کردیا۔

واضح رہےکہ اسلام آباد کی عدالت نے گزشتہ روز بھی تھوڑ پھوڑ کے دو کیسز میں عمران خان کی بریت کی درخواست منظور کی تھی۔

تجارت

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا

صارفین کے مسائل اور معلوماتی سوالات کے جوابات کی فوری فراہمی کیلئے متعارف کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیوں کی رجسٹریشن، گوشواروں کی فائیلنگ اور کارپوریٹ رجسٹری سے متعلق دیگر مسائل کے تیز تر سلوشن فراہم کرنے کے لئے نیا ڈیجیٹل کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا ہے۔

سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ای سی پی کی جدید اور مکمل خود کار کارپوریٹ رجسٹری ’ایزی فائل‘ متعارف کروانے کے بعد کے کامیاب تعارف کے بعد، صارفین کے مختلف مسائل اور معلوماتی سوالات کے جوابات کی فوری فراہمی اور فائیلنگ اور رجسٹریشن کے تکنیکی مسائل کے فوری حل کی فراہمی کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کیا جا رہا ہے۔جو کہ ریگولیٹری رپورٹنگ کی عمومی شکایات کے حل کے لیے ایک صارف دوست اور تیز ترین پلیٹ فارم ہے۔

ایس ای سی پی ایکس ایس ایک سینٹرلائزڈ پلیٹ اور ون سٹاپ کمپلینٹ مینجمنٹ سلوشن ہے جو اپنے صارف کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹس، نوٹیفیکیشنز، اندارج شدہ شکایت پر پیشرفت سے باخبر رکھتا ہے ۔ یہ ایک نہایت آسان پلیٹ فارم ہے جو کہ صارف کے اطمینان اور ایس ای سی پی کی کارکردگی اور سروس کے معیار کی بہتری کو یقینی بنائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

محکمہ تعلیم سندھ نے 54 سکولوں کی رجسٹریشن روک دی

نجی سکولوں میں 10 فیصد تک مستحق بچوں کو مفت تعلیم کے قانون پر عملدرآمد کیا جائے گا، محکمہ تعلیم سندھ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محکمہ تعلیم سندھ نے 54 سکولوں کی رجسٹریشن روک دی

محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے 12 ہزار نجی سکولوں میں 10 فیصد تک مستحق بچوں کو مفت تعلیم کے قانون پر عملدرآمد نہ کرنے پر 54 سکولوں کی رجسٹریشن روک دی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن صوبہ سندھ نے نجی سکولوں میں 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے کے حوالے سے سنجیدہ کوششیں شروع کر دیں۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ نے 1 ہزار سے زائد سکولوں کی انسپکشن مکمل کر کے 54 نجی سکولوں کی رجسٹریشن روک دی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے کہا کہ یہ نجی سکولز قانون کے مطابق کُل انرولمنٹ کا 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم نہیں دے رہے تھے۔ مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے کے قانون پر عملدرآمد تک سکولوں کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور میں بارش کے باعث مہمان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن ممکن نہ ہو سکا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی 20میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ شام کو 7 بج کا 30 منٹ پر شروع ہو گا۔
سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف دو، ایک کی برتری حاصل ہے۔ لاہور میں بارش کے باعث مہمان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن ممکن نہ ہو سکا۔
واضح رہے کہ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll