بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف کوئی ثبوت عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا، عدالت


لانگ مارچ و توڑ پھوڑ کیس، عدالت نے بانی چیئرمین کو مزید 2 کیسز میں بری کر دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ پر عمران خان اور دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمات پر سماعت کی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے ریمارکس دیئے کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان پر لانگ مارچ کے دوران لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے، اگر پبلک کو عمران خان اور دیگر نے اکسایا تو پراسیکیوشن کو بادی النظر میں ثابت بھی کرنا ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف کوئی ثبوت عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا، تمام ملزمان کے خلاف کیس چلانے کے لیے ریکارڈ ناکافی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مزید دو کیسز میں عمران خان سمیت شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، سیف اللہ نیازی اور عامرکیانی، علی نواز اعوان، راجہ خرم، فیصل جاوید ، شیخ رشید اور شیریں مزاری کو بھی بری کردیا۔
واضح رہےکہ اسلام آباد کی عدالت نے گزشتہ روز بھی تھوڑ پھوڑ کے دو کیسز میں عمران خان کی بریت کی درخواست منظور کی تھی۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 13 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 8 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 13 گھنٹے قبل



