متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پر وقار تقریب
سفیر فیصل نیاز ترمذی نے برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کو یاد کیا


ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ہفتہ کو یہاں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد بشمول خواتین اور بچوں کے ساتھ ساتھ سفارت خانے کے حکام نے بھی شرکت کی۔
سفارت خانہ پاکستان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تقریب کا افتتاح پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کی جانب سے پرچم کشائی اور قومی ترانہ بجا کر کیا گیا۔اس موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کے قومی دن کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
پاکستانی طلباء کے ایک گروپ نے جوش اور جذبے سے ملی نغمہ پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کو یاد کیا جس کے نتیجے میں پاکستان کو آزادی ملی۔
انہوں نے معاشی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور پاکستان کو مستحکم بنانے کے لیے معاشرے میں اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خوشحال ملک اور آزادی کی قدر پر زور دیتے ہوئے بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر اور فلسطین کے لوگوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا جو کئی دہائیوں سے قابض افواج کی جارحیت اور تشدد کا شکار ہیں۔

بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین
- 6 hours ago

پرائیڈ آف پرفارمنس قوال شیر میاں داد کی امریکا میں زبردست پرفارمنس ،پاکستانی کمیونٹی جھوم اٹھی
- 6 hours ago

ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک
- 2 hours ago

حکومت نے 26 دسمبر کی تعطیل کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
- 5 hours ago

کسی بھی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،وزیراعظم
- 6 hours ago

آسام: مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، کئی افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- 4 hours ago

سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان 17 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے
- 2 hours ago

سال2025بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب ہی ثابت ہوا،پروڈیوسرز اور اداکار بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے
- 6 hours ago

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت 8 دہشت گرد جہنم واصل
- 6 hours ago

صدرمملکت اور وزیراعظم کی کرسمس کے پُر مسرت موقع پر مسیحی بہنوں بھائیوں کو مبارکباد
- 7 hours ago

طالب علموں کیلئے اچھی خبر،محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان
- 5 hours ago

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا
- 4 hours ago




