جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان کی تعمیر کے لیے تحریک پاکستان کے جذبے کی ضرورت ہے، مریم

اللہ تعالیٰ ہمیں عظیم بانیان پاکستان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کی تعمیر کے لیے تحریک پاکستان کے جذبے کی ضرورت ہے، مریم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہفتہ کو کہا کہ پاکستان کی تعمیر کے لیے تحریک پاکستان کے جذبے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم مسلم لیگ کے قائدین کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے قرارداد پاکستان پاس کی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ 'آج قرارداد پاکستان کی طرح پاکستان کی ترقی کی قرارداد وقت کی اہم ضرورت ہے، نوجوانوں کو استحکام اور ترقی کے لیے کام، کام اور کام کی قرارداد کو اپنانا ہو گا'۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بانیان پاکستان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

پاکستان

آزادی مارچ کیس، عمران خان، شاہ محمود، شیخ رشید اور دیگر رہنما مقدمے سے بری

جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آزادی مارچ کیس، عمران خان، شاہ محمود، شیخ رشید اور دیگر رہنما مقدمے سے بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے آزادی مارچ پر تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات میں سابق وزیراعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو بری کر دیا۔

عمران خان، فیصل جاوید، علی نواز اعوان، سیف اللہ نیازی، زرتاج گل اور اسد عمر کی بریت کی درخواستوں پر جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔وکیل نعیم پنجوتھہ، سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے اور بریت کی درخواستوں پر دلائل دیئے۔

اس موقع پر اسد عمر، سیف اللہ نیازی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ فیصل جاوید، زرتاج گل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

وکیل نعیم پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پر سیکشن 109 کا الزام ہے کہ ان کی ایماء پر ہنگامہ ہوا، مقدمہ درج کرنے کی اتھارٹی صرف اس کے پاس ہے جس نے دفعہ 144 نافذ کی۔ غیر مجاز شخص کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی، جس ایف آئی آر کی بنیاد ہی غلط ہو وہ مقدمہ آگے کیسے چل سکتا ہے۔ کوئی ویڈیو شواہد بھی عمران خان کی حد تک پیش نہیں کیے جاسکے، پرامن احتجاج پر بھی ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

وکیل نعیم پنجوتھہ نے مؤقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایک ہی نوعیت کے مختلف تھانوں میں 19 مقدمات درج ہیں، اسی نوعیت کے مقدمات میں عدالتوں نے عمران خان کو بریت دی ہے۔ جو الزامات لگائے گئے اگر وہ بے بنیاد ہوں تو عدالت ملزمان کو بری کر سکتی ہے، عمران خان کے خلاف مقدمات سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے تھے۔ عمران خان کی کال پر پرامن احتجاج کیا گیا تھا، شیلنگ کی وجہ سے درختوں کو آگ لگی، کسی ورکر نے کوئی آگ نہیں لگائی۔

سردار مصروف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ غیر مجاز افراد کی جانب سے ایف آئی آر کا اندراج قانون کے خلاف ہے، خلاف قانون ایف آئی آر پر کیس نہیں چلایا جا سکتا، اسلام آباد ہائی کورٹ کا آرڈر بھی موجود ہے۔عمران خان اور دیگر ملزمان کو عدالت باعزت بری کرے۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان، فیصل جاوید، علی نواز اعوان ، سیف اللہ نیازی، زرتاج گل اور اسد عمر کو بری کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے احتجاج، توڑ پھوڑ پر تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں بھی عمران خان سمیت دیگر کو بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے عمران خان، شیخ رشید، فیصل جاوید خان، علی نواز اعوان، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری، راجا خرم نواز اور دیگر ملزمان کی آزادی مارچ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں بریت کی درخواستیں منظور کیں۔

درخواست بریت پر دلائل پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف اور آمنہ علی نے دیئے، وکلا نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان پر ایما کی حد تک کیس ہے، تمام لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

بعد ازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے احتجاج اور توڑ پھوڑ پر تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں بھی عمران خان سمیت دیگر کو بری کر دیا۔

واضح رہے کہ 15 مئی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آزادی مارچ کے دوران تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو بری کر دیا تھا۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا سولر نیٹ میٹرنگ کی جگہ گراس میٹرنگ شروع کرنے کا منصوبہ

وفاقی حکومت کی جانب سے گراس میٹرنگ کی پالیسی پر کام جاری ہے، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا سولر نیٹ میٹرنگ کی جگہ  گراس میٹرنگ شروع کرنے کا منصوبہ

سولر صارفین کو بڑاجھٹکا، حکومت کا سولر نیٹ میٹرنگ کی جگہ گراس میٹرنگ شروع کرنے کا منصوبہ سامنے آ گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گراس میٹرنگ کی پالیسی پر کام جاری ہے، گراس میٹرنگ میں یونٹ کے بدلے یونٹ کا فارمولا ختم کرنے کی تجویز  زیر غور ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں نیٹ میٹرنگ کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے ، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے تحت وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ میں سولر صارفین کسی بھی تقسیم کار کمپنی سے یونٹ کے بدلے یونٹ کا تبادلہ کرتے تھےلیکن اب گراس میٹرنگ میں نیشنل گرڈ کو  دی جانے والی بجلی کی قیمت تقریباً  نصف ہوسکتی ہے،گراس میٹرنگ میں صارفین سے بجلی سی پی پی اے کے ریٹ پر  خریدنےکی تجویز  ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیاں گراس میٹرنگ پالیسی کے تحت صارفین کو  بجلی حکومتی ریٹ پر بیچیں گی۔

ذرائع کے مطابق  گراس میٹرنگ پالیسی پر آئی ایم ایف سے بھی بات چیت ہوئی ہے، گراس میٹرنگ پالیسی حتمی منظوری کے لیے  وفاقی کابینہ اور مشترکہ مفادات کونسل کو پیش کی جاسکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شدید گرمی کے باعث کراچی میں میٹرک کے امتحانات ملتوی

میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شدید گرمی کے باعث کراچی میں میٹرک کے امتحانات ملتوی

شدید گرمی کے باعث کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے گئے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چئیرمین کے بیان کے مطابق میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں جبکہ میٹرک بورڈ کے تحت 28 مئی کو ہونے والا پرچہ شیڈول کے مطابق لیا جائے گا۔جماعت نہم اور دہم کے ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلاب بعد میں کیا جائے گا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات 2024 میں نویں اور دسویں جماعت سائنس، جنرل ، ریگولر گروپ اور پرائیوٹ کے پرچوں کو ملتوی کیا گیا ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے محکمہ تعلیم ، یونیورسٹیز اینڈ بورڈزڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیکفیشن کے مطابق این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں شدید گرمی کی وجہ سے ہیٹ ویوو آنے کا خدشہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll