جی این این سوشل

پاکستان

یوم پاکستان ہماری تاریخ کا عہد ساز دن اور قومی امنگوں کا عکاس ہے، احسن بختاوری

ملک کی تعمیر و ترقی اور وطن پر جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یوم پاکستان ہماری تاریخ کا عہد ساز دن اور قومی امنگوں کا عکاس ہے، احسن بختاوری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: یوم پاکستان ہماری تاریخ کا عہد ساز دن اور قومی امنگوں کی عکاس ہے، 23 مارچ کو ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو ایک مثالی ملک بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری کی یوم پاکستان پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور وطن پر جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،

آج ہمیں بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرار داد پاکستان کے حقیقی نظریئے پر عمل پیرا ہو کر ہی ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے،بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم دہشت گردی کیخلاف نبرد آزما پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔

آئیں یوم پاکستان پرعہد کریں کہ پاکستان کے استحکام کیلئے اپنی ساری قوتیں صرف کر دینگے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار اپنے کشمیری بھائیوں کو ہر گز نہیں بھولنا چاہیے۔ہم کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کے حصول کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

پاکستان

9 مئی سیاہ باب: پاکستان کیخلاف سازش کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے، مریم نواز

سیاست کی خاطر ملک و قوم کا وقار پامال کرنے والے معافی کے مستحق نہیں ہو سکتے، وزیراعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی سیاہ باب: پاکستان کیخلاف سازش کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔

9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ قوم 9 مئی کو بھولے گی نہ معاف کرے گی۔ 9 مئی تاریخ کا سیاہ باب ہے جس روز اقتداد پرستوں نے ہوس میں وہ کر ڈالا جو دشمن بھی نہ کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ قومی ادارے کو کمزور کرنے کی سازش اور مجرم بے نقاب ہوچکے ہیں، سیاست کی خاطر ملک و قوم کا وقار پامال کرنے والے معافی کے مستحق نہیں ہو سکتے، نفرت کی آگ میں سلگتے کردار اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ قوم 9 مئی کے ہر کردار کے مکروہ چہرے پہنچان چکے ہیں، ہم عہد کرتے ہیں کہ اب 9 مئی کبھی نہیں ہونے دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئر لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل ہو گا

آئر لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیاں سیریز 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئر لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل ہو گا

آئر لینڈ اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔آئر لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیاں سیریز 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے ۔ سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، صائم ایوب، افتخاراحمد، عرفان خان، سلمان، عماد وسیم، شاداب خان، اعظم خان ، محمد رضوان ، عثمان خان ، ابرار احمد ، حارث رئوف ، حسن علی ، عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

آئرلینڈ ٹیم کی قیادت کو پال سٹرلنگ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں راس ایڈیر،اینڈریو بالبرنی،ہیری ٹییکٹر،گیرتھ ڈیلانی،کرٹس کیمفر،جارج ڈوکریل،نیل راک،لورکن ٹکر،مارک ایڈیر،گراہم ہیوم،بیری میکارتھی،کریگ ینگ اور بینجمن وائٹن شامل ہیں ۔

آئرلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 12 مئی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 مئی کو کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تمام میچز کوکلونٹرف کرکٹ کلب گرائونڈ ، ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور کے نجی اسپتال سے غیر قانونی طور پر گردے ٹرانسپلانٹ کرنے والا گروہ پکڑا گیا

خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے اور پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اٹھارٹی نے کارروائی کی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور کے نجی اسپتال سے غیر قانونی طور پر گردے ٹرانسپلانٹ کرنے والا گروہ پکڑا گیا

لاہور کے نجی اسپتال سے غیر قانونی طور پر گردے ٹرانسپلانٹ کرنے والا گروہ پکڑا گیا، خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے اور پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اٹھارٹی نے کارروائی کی۔

ایف آئی اے نے  کارروائی کرتے ہوئے کچا راوی روڈ سے گردوں کا غیر قانونی ٹراسپلانٹ کرنے والا ہسپتال پکڑ لیا۔ ڈاکٹر اویس اور گینگ کے دیگر ارکان 5 سال سے مقدمے میں اشتہاری تھے۔

جس کے بعد ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران  شمع ہسپتال ست  2 ڈونر اور 2رسیوور پکڑے گئے،جس میں سے ڈونرز عنصر ریاض کا تعلق چیچہ وطنی سے ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کھاریاں کے رہائشی امتیاز احمد کو20 لاکھ روپے میں گردہ لگایا گیاجبکہ فیصل آباد کی بزرگ خاتون شاہین کوثر کو بھی شمع ہسپتال میں غیر قانونی طور پر گردہ لگایا گیاہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll