جی این این سوشل

تفریح

عدنان صدیقی، سجل علی کو سول ایوارڈز سے نوازا گیا

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اداکارہ سجل علی کو تمغہ امتیاز (تمغہ امتیاز) دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عدنان صدیقی، سجل علی کو سول ایوارڈز سے نوازا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: حکومت نے اداکار عدنان صدیقی اور اداکارہ سجل علی کو سول اعزاز سے نواز دیا۔

یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس پنجاب میں سول اعزاز کی تقریب ہوئی جس میں تعلیم، صحت، کھیل اور فن سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کو تمغوں سے نوازا گیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اداکارہ سجل علی کو تمغہ امتیاز (تمغہ امتیاز) دیا۔

دوسری جانب گورنر ہاؤس سندھ میں بھی سول اعزاز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔

یوم پاکستان پر اداکار عدنان صدیقی اور قادر بخش مٹو کو بہترین پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ تھر سے تعلق رکھنے والی مائی دھائی کو پرائیڈ آف پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

دنیا

جاپان میں6.9 شدت کا زلزلہ 

زلزلے کے جھٹکے جاپان کے شہر بونین جزائر میں محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز سطح سے 503 کلومیٹر گہرائی میں تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاپان میں6.9 شدت کا زلزلہ 

جاپان کے بونین جزائر میں6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ شنہوا نےجاپان کے موسمیاتی ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ جاپان کے جزائر بونین، یااوگاسوارا جزائر میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر9.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

وسطی ٹوکیو میں بھی زلزلے کے کمزور جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، زلزلے کا مرکز سطح سے 503 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ، عمر ایوب

بانی پی ٹی آئی کو جوڈیشل کمپلیکس میں آنے سے روکاگیا یہ سوچی سمجھی سازش کی گئی تھی ،اپوزیشن لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمارے خلاف  بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ پورے پاکستان میں پی ٹی آئی رہنمائوں پر بنائے گئے مقدمات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بنائے گئے جعلی مقدمات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ آج ہمارے کیسز میں اگلی تاریخ ہوئی ہے ، پورے پاکستان میں ہمارے خلاف  بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں یہ وہی جوڈیشل کمپلیکس ہے جہاں بانی پی ٹی آئی آنا چاہتے تھے لیکن یہاں پورا واویلا مچایا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں آنے سے بانی پی ٹی آئی کو روکاگیا یہ سوچی سمجھی سازش کی گئی تھی ، سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کر دی گئی وہ سامنے آجائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

گوتریس کا امریکہ سے اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تمام ملکوں سے غزہ میں امدادی سامان بھیجنے کی اپیل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوتریس کا امریکہ سے اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےمطالبہ کیا کہ امریکہ نے دو ٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو غزہ میں رفح پر حملے سے روکے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رفح میں کسی بھی اسرائیلی فوجی کارروائی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس حملے کے تباہ کن انسانی اثرات ہوں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران انتونیو گوتریس نے امریکہ سے اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ امریکہ کو دو ٹوک موقف لینا چاہیے اور اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنا چاہیے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں کو بھی غزہ میں امداد کا سنگ بنیاد سمجھا اور انروا کے غیر جانبداری کے اصولوں پر اقوام متحدہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

گوتریس نے تمام ملکوں کو غزہ میں امدادی کارروائیوں اور امدادی سامان دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت جاری رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll