Advertisement
پاکستان

پاکستان مسئلہ فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا ،صدر مملکت

آصف علی زرداری نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین میں بچوں اور خواتین سمیت بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کا سلسلہ فوری طور پر رکوانے کو یقینی بنائے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 23rd 2024, 10:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان مسئلہ فلسطین  کی حمایت جاری رکھے گا ،صدر مملکت

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے آج شکرپڑیاں اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ میں یوم پاکستان کے حوالے سے فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج ملک کے دفاع اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ، صدر نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

صدر مملکت  نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کریں۔آصف علی زرداری نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین میں بچوں اور خواتین سمیت بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کا سلسلہ فوری طور پر رکوانے کو یقینی بنائے۔

انہوں نے ظلم کے خلاف منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہنے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ۔ملک کو درپیش چیلنجز کا حوالہ دیتے ہوئے صدر نے کہا کہ انتخابی عمل کے بعد ایک جمہوری حکومت قائم ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت بہتر بنانے کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونے تک ان کی حمایت جاری رکھے گا ۔ 

Advertisement
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • 2 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • 2 دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

  • 16 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 4 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

  • 16 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

  • 17 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

  • 16 گھنٹے قبل
امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

  • 19 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 2 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement