صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصاً دفاع کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے میں اُن کی شاندار خدمات کے اعتراف میں نشان پاکستان کا اعزاز عطاء کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
آصف علی زرداری نے آج شکرپڑیاں اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ میں یوم پاکستان کے حوالے سے فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔
پُر وقار تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔