جی این این سوشل

تجارت

ایک سال میں تیسری بار عوام پر گیس بم گرانے کی تیاریاں

بلوں میں 155 فیصد اضافے کا امکان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایک سال میں تیسری بار عوام  پر گیس بم گرانے کی تیاریاں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سوئی نادرن گیس کمپنی نے ایک مرتبہ پھر اوگرا میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کےمطابق درخواست میں گیس کی قیمت 4 ہزار 449 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی درخواست کی گئی ہے، منظوری کی صورت میں صارفین کیلئے گیس 155فیصد مہنگی ہوگی۔سوئی نادرن کی درخواست پر سماعت کل ہو گی۔

اس سے قبل ایک سال میں 600 فیصد تک گیس مہنگی کی گئی۔ آئی ایم ایف نے بھی یکم جولائی سے گیس مہنگی کرنے کا مطالبہ کر کر رکھا ہے۔

اوگرا کے مطابق آئندہ سال کیلئے 180ارب کے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا، کمپنی نے ایل این جی چارجز کا تخمینہ 325روپے فی ایم ایم بی ٹی یو لگایا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے گیس کی قمیت میں ایک سال میں 2 مرتبہ اضافہ کیا جاچکا ہے۔

گیس کی قمیت ایک مرتبہ 200 اور دوسری بار 35فیصد تک بڑھائی جاچکی ہے۔
 
 

علاقائی

طوفانی بارشوں کا امکان، وزیراعلیٰ پنجاب کا حفاظتی اور ضروری اقدامات کا حکم

مریم نواز نے نکاسی آب کیلئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طوفانی بارشوں کا امکان، وزیراعلیٰ پنجاب کا حفاظتی اور ضروری اقدامات کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طوفانی بارشوں کےامکان پرحفاظتی اورضروری انتظامی اقدامات کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا کہ نکاسی آب کے لئےتمام وسائل بروئے کار لائےجائیں۔ نکاسی آب کیلئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ لاہوراوردیگر شہروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنےکیلئے تمام ضروری اقدامات کئےجائیں، شہریوں کی مدد کیلئے ٹریفک وارڈن فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض سر انجام دیں۔

انہوں کاکہنا تھاکہ نشیبی علاقوں سےعوام کی بروقت محفوظ مقامات پرمنتقلی یقینی بنائی جائے اور عوام کو صورتحال سے پیشگی خبردارکیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وزیر خزانہ کے ٹیکس کے جدید نظام کیلئے اقدامات

کمیٹی نے ایف بی آرکی ڈیجیٹلائزیشن میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی اورشفافیت کومزیدبڑھانے کے معاملات پرغورکیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خزانہ کے  ٹیکس کے جدید نظام کیلئے  اقدامات

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکس کے جدید نظام کی جانب پیشرفت کے لئے نجی شعبے اور تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلقرہبر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن ٹیکس کی وصولی اور انتظام میں بہتری لانے سمیت پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

کمیٹی نے ایف بی آرکی ڈیجیٹلائزیشن میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی اورشفافیت کومزیدبڑھانے کے معاملات پرغورکیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈا پور کو اپنا بیان واپس لینا چاہیئے،خواجہ سعد رفیق

سعد رفیق نے کہا کہ میرے سیکریٹری جنرل بننے کی بات میرے کان میں بھی پڑی ہے، احسن اقبال زیادہ قابل انسان ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور کو اپنا بیان واپس لینا چاہیئے،خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سعد رفیق نے کہا کہ ن لیگ کے سب لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف پارٹی صدارت کی کرسی پر آئیں۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کے لئے سب آئینی رکاوٹیں دور ہو چکی ہیں، اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ پارٹی صدارت کا عہدہ سنبھالیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کا اسلام آباد پر قبضہ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، پی ٹی آئی نے حملے کی اتنی بار بات کی کہ بات 9 مئی تک جا پہنچی۔

سعد رفیق نے کہا کہ میرے سیکریٹری جنرل بننے کی بات میرے کان میں بھی پڑی ہے، احسن اقبال زیادہ قابل انسان ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جمہوری سیاست میں جلاؤ گھیراؤ نہیں ہونا چاہیئے، علی امین گنڈا پور کو اپنا بیان واپس لینا چاہیئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll