Advertisement

اے این ایف کا منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن ،640 کلو گرام منشیات برآمد ، 5 ملزمان گرفتار

مغربی بائی پاس کوئٹہ کے قریب سے 230 کلوگرام ہیروئن، 220 کلوگرام کرسٹل برآمدکی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر مارچ 26 2024، 3:13 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اے این ایف کا منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن ،640 کلو گرام منشیات برآمد ، 5 ملزمان گرفتار

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 5 کارروائیوں میں 640 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان گرفتارکر لئے۔

اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق مغربی بائی پاس کوئٹہ کے قریب سے 230 کلوگرام ہیروئن، 220 کلوگرام کرسٹل برآمدکی گئی۔ ماشکیل چاغی سے 100 کلوگرام افیون اور 80 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔

شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب3ملزمان سے 6.8 کلو گرام ویڈ برآمدکی گئی ۔کھنہ پُل اسلام آباد سے 602 گرام ویڈ برآمدکی گئی۔راولپنڈی میں صدر کے قریب دو ملزمان سے 2.5 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement