سفر سے 10 روز قبل ویکسین لگوا لیں تاکہ فلو وائرس سے بچا جا سکے


ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے عمرہ اور حج پر جانے والوں کے لیے انفلوائنزا ویکسین لازمی قرار دے دی۔
اردو نیوز کے مطابق اماراتی وزارت صحت اور کمیونٹی پروٹیکشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملک سے عمرہ پر جانے والے تمام افراد کو ویکسی نیشن کی تمام مطلوبہ بنیادی خوراکیں لینا لازمی ہے جن میں خاص طور پر انفلوائنزا ویکسین شامل ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ26 مارچ سے عمرہ پر جانے والے تمام افراد کے لیے انفلوائنزا ویکسینیشن کارڈ پیش کرنا ضروری ہوگا۔
عمرہ پرجانے کے خواہشمند افراد کو چاہیے کہ وہ سفر سے 10 روز قبل ویکسین لگوا لیں تاکہ فلو وائرس سے بچا جا سکے۔محکمہ صحت عامہ اوراحتیاطی امور کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیٰ المرزوقی نے کہا کہ حفاظتی ویکسین لگانے والے مختلف قسم کے امراض سے محفوظ ہوجاتے ہیں۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ عمرہ اور حج پر جانے والے خاص طور پر معمر، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین ویکسین ضرور لگوائیں ۔

فلم ’’سردارجی 3‘‘میں ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کیساتھ کونسا کردار نبھائیں گی؟ ناصر چنیوٹی نے بتادیا
- ایک گھنٹہ قبل

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم کل سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کرینگے
- 4 منٹ قبل

متنازع نہروں کے منصوبے کیخلاف سندھ متحد ہے، پیچھے ہٹنے والے نہیں،مراد علی شاہ
- 2 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات:بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- 4 گھنٹے قبل

ڈی چوک احتجاج: صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت 16پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت خارج
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت برقرار
- 35 منٹ قبل

نئی بین الاقوامی فلم ’’امریکن اش‘‘ کے رنگا رنگ پریمیئر شو کا انعقاد،شوبز شخصیات کی بھر پور شرکت
- 5 گھنٹے قبل

جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

غیر منقولہ جائیداد کا کم تخمینہ لگنے والوں کیلئے خوشخبری، بل پنجاب اسمبلی میں پیش
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی دہشتگردوں کیلئےنرم گوشہ رکھتی ہے، طلال چوہدری
- 4 گھنٹے قبل

چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی ، رجسٹرا ر سپریم کورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے5 ہزار سے زائد سکھ یاتری اپنے وطن واپس روانہ
- 2 گھنٹے قبل